دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

دُور جا گرتا ہے۔‘‘ (۱)

{12}…حضرت سیِّدُنا معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا گفتگو کی وجہ سے بھی ہمارا مؤاخذہ ہو گا؟‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’تیری ماں تجھ پرروئے!(یہ بات بطورِشفقت فرمائی) لوگوں کو ان کی بے فائدہ وفضول گفتگو ہی چہروں یا ناک کے بل جہنم میں گرائے گی۔‘‘ (۲)

{13}…سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’کیا میں تمہیں سب سے آسان اور بدن پر ہلکی عبادت کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ (سن لو!) وہ خاموشی اور حسن اخلاق ہے۔‘‘ (۳)

اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ارشادِ گرامی ہے:مَا یَلْفِظُ مِنۡ قَوْلٍ اِلَّا لَدَیۡہِ رَقِیۡبٌ عَتِیۡدٌ ﴿۱۸﴾ (پ۲۶، ق:۱۸)

ترجمۂ کنزالایمان :کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیارنہ بیٹھا ہو۔

{14}… حضرت سیِّدُنا عقبہ بن عامر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بارگاہِ نبوت میں عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! نجات کیا ہے؟‘‘توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’تجھے چاہئے کہ اپنی زبان کو روکے رکھ، تجھے تیرا گھر کافی ہو اور اپنی خطا پر آنسو بہا۔‘‘ (۴)

{15}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ذکر کے علاوہ زیادہ گفتگو نہ کیا کرو کیونکہ ذکر ِالٰہی کے علاوہ زیادہ کلام کرنادل کی سختی کا باعث ہے اور بلاشبہ سخت دل انسان اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے سب سے زیادہ دُور ہے۔‘‘ (۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب حفظ اللسان،الحدیث:۶۴۷۷،ص۵۴۴۔

صحیح مسلم،کتاب الزھد،باب حفظ اللسان،الحدیث:۷۴۸۲، ص۱۱۹۵۔

2…جامع الترمذی ،ابواب الاِیمان ،باب ماجاء فی حرمۃ الصلاۃ،الحدیث:۲۶۱۶،ص۱۹۱۵۔

3…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب الصمت،باب حفظ اللسان وفضل الصمت،الحدیث:۲۷،ج۷،ص۴۷۔

4…جامع الترمذی ،ابواب الزھد ،باب ماجاء فی حفظ اللسان،الحدیث:۲۴۰۶،ص۱۸۹۳،’’امسک‘‘بدلہ’’املک‘‘۔

5…جامع الترمذی،ابواب الزھد،باب منہ النھی عن کثرۃ الکلام اِلا بذکر اﷲ،الحدیث:۲۴۱۱،ص۱۸۹۴۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن