30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے۔‘‘ اور انہوں نے اسے زنا یا لواطت کے ساتھ خاص نہیں کیا بلکہ وہ اور دوسرے کئی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام ارشاد فرماتے ہیں : ’’پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا کبیرہ ہے۔‘‘ جبکہ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’پاک دامن مرد پر تہمت لگانا کبیرہ ہے۔‘‘ اور تمام اقوال صحیح ہیں جیسا کہ گزر چکا ہے کہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اس بات پر اجماع ہے کہ’’اس میں مرد یاعورت ہونے میں کوئی فرق نہیں۔‘‘
’’قواعدِ ابنِ عبد السلام‘‘ میں ہے کہ’’ظاہر مذہب یہ ہے کہ جس نے کسی پاک دامن پر تنہائی میں تہمت لگائی کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اور محافظ فرشتوں کے علاوہ کسی نے نہ سنا تو فسادکا سبب نہ ہونے کی وجہ سے یہ ایسا کبیرہ نہیں کہ حد کا موجب ہو اور اُسے آخرت میں مقذوف کے سامنے یا لوگوں کے جھرمٹ میں کسی تہمت لگانے والے کی طرح سزا نہیں دی جائے گی۔ بلکہ اس کا انجام ان جھوٹوں کے ساتھ ہو گا جنہوں نے کسی پر بہتان نہ باندھا ہو گا۔‘‘
حضرت سیِّدُنا امام شہاب الدین اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ) ارشاد فرماتے ہیں : ’’حضرت سیِّدُنا ابن عبدالسلام عَلَیْہِ رَحْمَۃُ ربِّ الْاَنَام کے مذکورہ فرمان کا احتمال اس وقت ہے جبکہ وہ اپنی تہمت میں سچا ہو لیکن اگر وہ جھوٹا ہو تو یہ بات محلِ نظر ہے کیونکہ اس نے فسق وفجور کر کے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کی ہے۔‘‘ مزید فرماتے ہیں : حضرت سیِّدُنا ابنِ عبد السلام عَلَیْہِ رَحْمَۃُ ربِّ الْاَنَامکے کلام سے یہ بات بھی سمجھ آتی ہے کہ اگر وہ خلوت میں لگائی ہوئی اپنی تہمت میں سچا ہو تو اس کی اس سچائی کی وجہ سے اسے کوئی سزا نہیں ہو گی، ان کی یہ بات بعید از عقل ہے۔ اس کے بعد خود ہی اعتراض کیا کہ’’اگر مقذوف کو خود پر لوگوں کے سامنے لگائی گئی تہمت معلوم نہ ہو تو پھر بھی اذیت کے مفاسد نہ پائے جانے کے باوجود قاذف پر حد نافذ ہوتی ہے؟‘‘ پھر خود ہی اس کا جواب دیا: ’’اگر لوگوں کے سامنے لگائی گئی تہمت کے بارے میں مقذوف جان لے تو وہ اس کے لئے خلوت میں لگائی گئی تہمت سے زیادہ اذیت ناک ہو گی۔‘‘ پھر ارشاد فرمایا: ’’وہ تہمت جو کسی پر خلوت میں لگائی گئی ہو وہ دل میں ہی رہے یا پھر زبان پر آ جائے، اس میں کوئی فرق نہیں۔‘‘ جس کو قابلِ معافی شمار کیا گیا ہے وہ دل میں پیدا ہونے والا گمان ہے، نہ کہ زبان سے کہی ہوئی بات۔ میں نے آیت ِ مبارکہ کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات کا تذکرہ کیا تھا کہ نابالغ بچے یاغلام پر تہمت لگانا کبیرہ گناہ ہے۔ پھر میں نے حضرت سیِّدُنا حلیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی(متوفی۴۰۳ھ) کا کلام دیکھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں کہ’’پاک دامن عورت پر تہمت لگانا کبیرہ گناہ ہے، اگر ماں ، بیٹی یا باپ کی کسی دوسری بیوی پر تہمت لگائے تو زیادہ فحش
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع