30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)مومن کو ناحق قتل کرنا (۳)جنگ کے دن میدانِ جہاد سے بھاگ جانا (۴) والدین کی نافرمانی کرنا (۵)پاک دامن عورت پر تہمت لگانا (۶)جادو سیکھنا (۷)سود کھانا اور (۸)یتیم کا مال کھانا۔‘‘ (۱)
حضرت سیِّدُنا امام طبرانی (متوفی۳۶۰ھ)،حضرت سیِّدُنا امام ابوالقاسم بغو ی (متوفی۳۱۷ھ) اور حضرت سیِّدُنا امام عبدالرزاق( متوفی ۲۱۱ھ)رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن نے ایسی روایات ذکر کی ہیں جن میں تصریح ہے کہ کسی پاک دامن عورت پر تہمت لگانا کبیرہ گناہ ہے۔ چنانچہ، طبرانی شریف میں ہے : ’’صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے ایک گروہ نے دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی موجودگی میں پاک دامن عورت پر تہمت لگانے کو کبیرہ گناہوں میں شمار کیا اور آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کی بات کو ثابت رکھا۔‘‘
{7}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ کبیرہ گناہ یہ ہیں : (۱)اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا (۲) کسی جان کو ناحق قتل کرنا (۳)سود کھانا (۴)یتیم کا مال کھانا (۵)جنگ کے دن بھاگ جانا(۶)پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا اور (۷) ہجرت کے بعد دیہاتی بننا۔‘‘ (۲)
{8}…حضرت سیِّدُنا عبید بن عمیر لیثی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہاپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کبیرہ گناہ کتنے ہیں ؟‘‘توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’9ہیں اور ان میں سب سے بڑے گناہ یہ ہیں : (۱)اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا (۲)کسی مومن کو ناحق قتل کرنا(۳)جنگ سے بھاگ جانا(۴)پاک دامن عورت پر تہمت لگانا (۵) جادو کرنا(۶)یتیم کا مال کھانا اور (۷)سود کھانا۔‘‘ (۳)
{9}…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:7 ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچو۔ عرض کی گئی: یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وہ چیزیں کون سی ہیں ؟تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:(۱)اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب التاریخ، باب کتب النبیﷺ ،الحدیث:۶۵۲۵،ج۸،ص۱۸۱۔
2…مجمع الزوائد،کتاب الایمان،باب الکبائر،الحدیث:۳۸۲،ج۱،ص۲۹۱۔
3…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۰۱،ج۱۷،ص۴۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع