دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اس پر ثواب و عذاب مرتب ہو گا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو واضح کرنے والا اور اس حالت کو ظاہر فرمانے والا ہے۔ آئندہ بیان ہونے والے کبیرہ گناہ کے ضمن میں جو احادیث ِ مبارَکہ آئیں گی وہ اس کبیرہ گناہ کو بھی شامل ہیں۔

احادیث ِ مبارکہ میں تہمت لگانے کی مذمَّت:

{3}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’جس نے اپنے غلام پر زنا کی تہمت لگائی قیامت کے دن اسے حد لگائی جائے گی مگر یہ کہ وہ ایساہی ہو جیسا اس نے کہا۔‘‘ (۱)

{4}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جس مرد یا عورت نے اپنی لونڈی کو ’’اے زانیہ‘‘ کہا جبکہ اس کے زنا سے آگاہ نہ ہو تو قیامت کے دن وہ لونڈی انہیں کوڑے لگائے گی، کیونکہ دنیا میں ان کے لئے کوئی حد نہیں۔‘‘ (۲)

{5}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جس نے اپنے غلام پر زنا کی تہمت لگائی قیامت کے دن اسے حد لگائی جائے گی مگر یہ کہ وہ ایساہی ہو جیسا اس نے کہا۔‘‘ (۳)

بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام ارشاد فرماتے ہیں :اپنے غلاموں کو ’’اے مخنث! یا اے زانی‘‘ کہنا اور چھوٹوں کو ’’اے زانی کے بیٹے! یا اے زنا کی اولاد!‘‘ کہنا لوگوں میں عام ہوچکاہے اور یہ تمام کبیرہ گناہ ہیں اور دنیا و آخرت میں سزا کا موجب ہیں۔

{6}…حضرت سیِّدُناابو بکر احمد بن موسیٰ بن مردویہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (متوفی۴۱۰ھ) نے اپنی تفسیر میں ضعیف سند کے ساتھ اورحضرت سیِّدُناامام ابن حبان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمَنَّان( متوفی۳۵۴ھ)نے اپنی صحیح میں یہ روایت بیان فرمائی کہ سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیِّدُنا عمرو بن حزم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو ایک مکتوب دے کر اہلِ یمن کی طرف بھیجا جس میں فرائض اور دیتوں کے احکام تھے۔ اس میں یہ بھی لکھا تھا: ’’بے شک بروزِ قیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سب سے بڑے گناہ یہ ہوں گے: (۱)اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح مسلم ،کتاب الأیمان ،باب التغلیظ علی من قذف مملوکہ بالزنٰی ،الحدیث:۴۳۱۱،ج۹۶۹۔

2…المستدرک،کتاب الحدود،باب ذکرحد القذف، الحدیث:۸۱۷۱،ج۵،ص۵۲۹۔

3…صحیح مسلم ،کتاب الأیمان،باب التغلیظ علی من قذف مملوکہ بالزنٰی ،الحدیث:۴۳۱۱،ص۹۶۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن