30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
موسیٰ! میری مخلو ق میں سب سے پہلے مرنے والا(یعنی بربادہونے والا) ابلیس ہے کیونکہ سب سے پہلے اسی نے میری نافرمانی کی اور جو میری نافرمانی کرتا ہے میں اسے مردہ لکھ دیتا ہوں۔‘‘ (۱)
{7}…حضرتِ سیِّدُنا وہیب بن ورد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے پوچھاگیا: ’’کیا اللہ عَزَّوَجَلَّکا نافرمان عبادت کی لذت پاسکتاہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’نہیں !بلکہ جو گناہ کا پختہ ارادہ کرتا ہے وہ بھی عبادت کی لذت سے محروم رہتا ہے۔‘‘(۲)
{8}…حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن علوی حداد شافعی عَلَیْہ رَحْمَۃُ اللہ الْقَوِی فرماتے ہیں : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نظررحمت سے محروم ہونے اور اس کے ناراض ہونے کی علامت یہ ہے کہ بندہ گناہوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ گناہوں پر اصرار کرنے والااللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی مول لیتا ہے، وہ شیطان کا یار ہوتا ہے اور اہلِ اِیمان اس سے بیزار ہوتے ہیں۔‘‘(۳)
پیارے اسلامی بھائیو! اگر گناہوں پر عتاب، عقاب اور عذاب نہ بھی ہو تو کیا یہ کم ہے کہ بندہ گناہوں کی وجہ سے سابقین کو ملنے والے بلند مراتب اور نیکوں کو عطا کئے جانے والے ثواب سے محروم رہتا ہے اور کیوں نہ ہو کہ گناہوں میں رُسوائی، دوزخ کا عذاب، جَبَّارو قَہَّار عَزَّوَجَلَّکی ناراضی اور اس کا ایسا غضب ہے جس کے آگے تمام زمین وآسمان والے ٹھہر نہ سکیں۔ لہٰذا بندے کو چاہیے کہ ہر چھوٹے بڑے گناہ سے خود کو بچائے تاکہ دنیا وآخرت میں رسوائی سے بچ جائے اور دونوں جہاں میں کامیابی وسرخروئی اس کا مقدر قرار پائے۔
پیش نظر کتاب ’’جہنم میں لے جانے والے اعمال(جلد۲)‘‘ علامہ ابو العباس احمد بن محمد بن علی بن حجر المکی الہیتمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی۹۷۴ھ) کی تالیف ’’اَلزَّوَاجِر عَنِ اقْتِرَافِ الْکَبَائِر(الجزء الثانی) {مطبوعہ: دارالمعرفۃ بیروت لبنان،۱۴۱۹ھـ}‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ اس سے قبل جلداول دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے ’’مکتبۃ المدینہ‘‘ سے طبع ہوکر عوام وخواص میں مقبول ہوچکی ہے۔ پہلی جلد کے ترجمہ کو قبلہ شیخ طریقت، امیراہلسنّت حضرت علامہ ابوبلال محمد الیاس عطاّرؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، پاک وہندکے کثیر مفتیانِ عظام اور علما ومشائخ کَثَّرَھُمُ اللہُ تَعَالٰی، دینی مدارس کے طلبا، نگران واراکین مجلس شوریٰ (دعوتِ اسلامی) اور مبلغین اسلامی بھائیوں نے خوب سراہا اور بارہا اس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الزواجرعن اقتراف الکبائر، مقدمۃ المؤلف، خاتمہ، ج۱، ص۲۷،مفہوماً۔
2…صفۃ الصفوۃ، وھیب بن الورد، ج۱، الجزء الثانی، ص۱۴۹۔
3…رسالۃ المذاکرۃ مع الاخوان
المحبین من اہل الخیروالدین(مترجم)، ص۴۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع