دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کیونکہ وہ تو گواہی دینے کے لئے آئے تھے اور اس لئے بھی کہ اگر انہیں حد لگائی جائے تو زنا پر گواہی دینے کا دروازہ بند ہو جائے گا کیونکہ ہر ایک اپنے ساتھی کی طرح گواہی نہیں دے سکتا لہٰذا حد لازم آئے گی اور بیان کردہ اس علَّت کہ ’’جس حد تک ممکن ہو اس برائی کو چھپانا مقصود ہے۔‘‘ کا جواب بھی موجود ہے۔لہٰذا زنا میں چار گواہوں کی شرط اسے بقیہ تمام افعال و اقوال سے جدا کردیتی ہے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اس فرمان’’فَاجْلِدُوۡہُمْ‘‘ میں جسے کوڑے مارنے کا حکم دیا جارہا ہے، اس سے مراد امام یا اس کا نائب ہے۔ اسی طرح آقا اپنے غلام کو حد لگا سکتا ہے۔(۱)بعض مفسرینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’جب امام نہ ہو تو کوئی بھی نیک شخص قاذف کو حد لگا سکتا ہے۔‘‘ لیکن ہمارا مذہب اس کے موافق نہیں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّکا یہ حکم ’’ثَمٰنِیۡنَ جَلْدَۃً وَّ لَا تَقْبَلُوۡا لَہُمْ شَہٰدَۃً اَبَدًاۚ‘‘ کامل آزادی والے انسان کے متعلق ہے جبکہ غلام کو 40 کوڑے لگائے جائیں گے۔ اور والد کے علاوہ اگرچہ دادا، پردادا ہی کیوں نہ ہو تو اسے اپنے فروع (یعنی بیٹوں ، پوتوں وغیرہ) پر تہمت لگانے پر حد نہیں لگائی جائے گی جیسا کہ اسے قتل نہیں کیا جائے گا بلکہ تعزیر کی جائے گی۔ آقا اپنے غلام پر تہمت لگائے تو بھی یہی حکم ہے۔

حدود میں سب سے شدید حدّ ِ زنا پھر حدّ ِقذف اور اس کے بعد شراب کی حد ہے۔ یہاں علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے کفر کی حد کو بیان نہیں فرمایاکیونکہ کلام مسلمانوں کی حدود کے متعلق ہے۔ نیز ڈاکو پر حد نہیں بلکہ قصاص ہے۔ اگرچہ اس میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کا حق لازم ہے(۲) ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1182 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد دوم صَفْحَہ370 پر ہے:’’حد قائم کرنا بادشاہِ اسلام یا اُس کے نائب کا کام ہے یعنی باپ اپنے بیٹے پر یا آقا اپنے غلام پر نہیں قائم کر سکتا۔‘‘

2…بہارِ شریعت،جلد دوم صَفْحَہ422پر ڈاکوکی سزا کے متعلق کچھ وضاحت یہ ہے: ’’راہزن (یعنی ڈاکو)جس کے لئے شریعت کی جانب سے سزا مقرَّر ہے۔ اس میں چند شرطیں ہیں : (۱) ان میں اتنی طاقت ہو کہ راہ گیر ان کا مقابلہ نہ کر سکیں ، اب چاہے ہتھیار کے ساتھ ڈاکہ ڈالا یا لاٹھی لے کر یا پتھر وغیرہ سے (۲) بیرون شہر راہزنی کی ہو(یعنی شہر سے باہر ڈکیتی کی ہو) یا شہر میں رات کے وقت ہتھیار سے ڈاکہ ڈالا (۳) دارُ الاسلام میں ہو (۵) چوری کے سب شرائط پائے جائیں (۵) توبہ کرنے اور مال واپس کرنے سے پہلے بادشاہِ اسلام نے ان کو گرفتار کرلیا ہو۔‘‘ تفصیلی معلومات کے لئے بہارِ شریعت کے اسی مقام کا مطالعہ فرمائیے۔ (علمیہ)


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن