دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

۸۔ باب اللعان

کبیرہ نمبر287: پا کدامن (مرد یا عورت) پر زنا یا لواطَت کی

تہمت لگانا

کبیرہ نمبر288: تہمت سن کر اس پر خاموش رہنا

قرآنِ پاک میں لعان کی مذمَّت:

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :{۱} وَالَّذِیۡنَ یَرْمُوۡنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَاۡتُوۡا بِاَرْبَعَۃِ شُہَدَآءَ فَاجْلِدُوۡہُمْ ثَمٰنِیۡنَ جَلْدَۃً وَّ لَا تَقْبَلُوۡا لَہُمْ شَہٰدَۃً اَبَدًا ۚ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوۡنَ ۙ﴿۴﴾ اِلَّا الَّذِیۡنَ تَابُوۡا مِنۡۢ بَعْدِ ذٰلِکَ وَ اَصْلَحُوۡا ۚ فَاِنَّ اللہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ﴿۵﴾ (پ۱۸،النور:۴،۵)

ترجمۂ کنزالایمان:اورجوپارساعورتوں کوعیب لگائیں پھر چار گواہ معائنہ کے نہ لائیں توانہیں اسّی کوڑے لگاؤاوران کی کوئی گواہی کبھی نہ مانواوروہی فاسق ہیں مگر جواس کے بعد توبہ کر لیں اور سنور جائیں تو بیشک اللہ بخشنے والا، مہربان ہے۔

آیاتِ مبارکہ کی مختصر وضاحت

’’وَالَّذِیۡنَ یَرْمُوۡنَ‘‘ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اس پر اجماع ہے کہ آیت ِ مبارکہ میں رَمْیٌ سے مراد زنا کی تہمت لگانا ہے اور یہ لواطت کی تہمت کو بھی شامل ہے۔ جیسے کسی عورت کو یہ کہے: ’’اے زانیہ! اے بے حیا! اے چِھنَال! (یعنی رنڈی اور اس سے مراد وہ عورت ہے جو زمانۂ جاہلیت میں اپنے طلبگاروں کو کھانس کر اپنی طرف متوجہ کرتی تھی)۔ ‘‘ یا پھر کسی کے شوہر کو کہے:’’اے فاحشہ کے شوہر!‘‘ یا اس کے بیٹے سے کہے: ’’اے رنڈی کے بچے!‘‘ یا اس کی بیٹی سے کہے: ’’اے بدکار عورت کی بیٹی!‘‘ پس یہ بات اس کی ماں کے لئے تہمت ہے۔ یا کسی شخص سے کہے: ’’اے زانی!‘‘ یا یہ کہے: ’’اے وہ شخص جس سے بدفعلی کی گئی!‘‘ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : یا کسی سے کہے:’’اے لوتھڑے!‘‘

علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے ایک گروہ کا کہنا ہے کہ کسی پر تہمت لگانے میں ان الفاظ کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ان کو بیان کیا گیا ہے اور جو چیز مشہور ہو وہ صراحت پر دلالت کرتی ہے۔ لیکن اس کے برعکس بات قابلِ اعتماد ہے۔ اس سے نتیجہ نکلتا ہے کہ یہ الفاظ کنایہ ہیں۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن