30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جہاں حاضر ہونے کا اس نے تجھے حکم دیا ہے۔‘‘ یادرکھیئے ! رب تعالیٰ کی نافرمانی دنیا وآخرت میں تباہی وبربادی اور ذلت ورُسوائی کا سبب ہے۔ اس کے متعلق چند آیات مبارکہ، احادیث طیبہ اور اقوال کریمہ ملاحظہ فرمایئے۔
{1}…ہمارا پاک پروردگار عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
وَمَنۡ یَّعْصِ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًا مُّبِیۡنًا ﴿۳۶﴾ؕ (پ۲۲، الاحزاب:۳۶)
ترجمۂ کنزالایمان: اور جو حکم نہ مانے اللہ اور اس کے رسول کا وہ بے شک صریح گمراہی بہکا۔
{2}…اور ایک مقام پر فرمایا:
اِنَّہٗ مَنۡ یَّاۡتِ رَبَّہٗ مُجْرِمًا فَاِنَّ لَہٗ جَہَنَّمَ ؕ لَایَمُوۡتُ فِیۡہَا وَ لَا یَحْیٰی ﴿۷۴﴾ (پ۱۶،طٰہٰ:۷۴)
ترجمۂ کنزالایمان: بے شک جو اپنے رب کے حضور مجرم ہوکر آئے تو ضرور اس کے لئے جہنم ہے جس میں نہ مرے نہ جئے۔
{3}…حضور نبی ٔ پاک، صاحبِ لولاک، سیاحِ افلاک صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی انسان گناہ کرتا ہے تو اس کے دِل پر ایک سیاہ نقطہ لگ جاتا ہے پھر اگر وہ توبہ کرلے تو دِل صاف ہوجاتا ہے لیکن اگر وہ گناہ کرتا رہے تووہ نقطہ پھیلتا رہتا ہے یہاں تک کہ سارا دِل سیاہ ہوجاتا ہے۔اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اس فرمان سے یہی مراد ہے: ’’کَلَّا بَلْ ٜ رَانَ عَلٰی قُلُوۡبِہِمۡ مَّا کَانُوۡا یَکْسِبُوۡنَ ﴿۱۴﴾ (پ۳۰،المطففین:۱۴) ترجمۂ کنزالایمان: کوئی نہیں بلکہ ان کے دِلوں پر زنگ چڑھا دیا ہے ان کی کمائیوں نے۔‘‘ (۱)
{4}…سیِّدُالَْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’گناہوں کی کثرت سے دل سخت ہوجاتا ہے۔‘‘(۲)
{5}…سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ، با عثِ نُزولِ سکینہ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشا ن ہے: ’’گناہوں کی وجہ سے بندہ ملنے والے رزق سے محروم کر دیا جاتا ہے۔‘‘ (۳)
{6}…اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی فرمائی: ’’اے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1… شعب الایمان للبیہقی، باب فی معالجۃ…الخ، فصل فی الطبع علی القلب، الحدیث:۷۲۰۷،ج۵، ص۴۴۱۔
2…فردوس الاخبار بمأثورالخطاب، الحدیث:۶۳۵۹، ج۴، ص۱۱۵،مفہوماً۔
3…المسندللامام احمدبن حنبل،
حدیث ثوبان، الحدیث:۲۲۵۰۱، ج۸، ص۳۳۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع