30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوبلکہ اس سے مراد ہر وہ شخص ہو جو مردوں اور عورتوں کو حرام کام میں جمع کرتا ہے۔‘‘ پھر خاتمہ کے عنوان سے بیان کیا: ’’دَیُّوث وہ ہوتا ہے جو لوگوں کو اپنی بیوی کے پاس آنے سے نہیں روکتا۔‘‘ حضرت سیِّدُنا ابراہیم عبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی سے منقول ہے کہ’’اس سے مراد وہ شخص ہے جو اس لئے لونڈی خریدتا ہے تا کہ وہ لوگوں کے لئے گانا گائے۔‘‘ اس کا تقاضا یہ ہے کہ ان دونوں کے درمیان اسی طرح فرق کیا جائے جیسے عام اور خاص میں کیا جاتا ہے اور حضرت سیِّدُنا امام زَرْکَشیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِی(متوفی۷۹۴ھ) فرماتے ہیں : ’’دِیَاثَت سے مراد یہ ہے کہ آدمی کا اپنی بیوی کے ہر (جائزو ناجائز) معاملے کو اچھا سمجھنااور قِیَادَت سے مراد یہ ہے کہ آدمی کا اجنبی عورت کے ہر معاملے کو اچھا سمجھنا۔‘‘
حاصلِ کلام یہ ہے کہ اگر اسم ان دونوں (یعنی دیاثۃ اور قیادۃ ) کو شامل ہو تو ان کے مترادف ہونے کی وجہ سے سابقہ احادیث ِ مبارکہ ان دونوں کی حرمت پر دلیل ہیں اور اگر اسم دونوں کو شامل نہ ہو تو قیادۃ مروّت کو ختم کرنے والی ہے کیونکہ اس کا عادی مروت کی بنا پر اس کا خیال بہت کم رکھتا ہے اور اس لئے کہ نسب کو محفوظ رکھنا شرعاً مطلوب ہے اور بشری طبیعتیں بھی اس کا تقاضا کرتی ہیں۔ پس ایسا کرنے والا شریعت و طبیعت کا مخالف ہے، نیز اس میں حرام کاری پر مدد بھی پائی جاتی ہے۔
حضرت سیِّدُنا علامہ جلال بلقینی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی یہی باتیں ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں :’’یہ بغیر کسی اختلاف کے کبیرہ گناہ ہے اور اس کے نقصانات بہت زیادہ ہیں۔‘‘ بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’مردوں اور عورتوں کی قید لگانے کی کوئی حاجت نہیں بلکہ یہ مردوں ، عورتوں اور اَمرَدوں (یعنی جنہیں دیکھ کرشہوت آئے ان ) کے درمیان بھی انتہائی برا ہے۔‘‘
۞۞۞۞۞۞۞
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع