دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کیا گیا ہے۔ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام ارشاد فرماتے ہیں :’’دَ یُّوث وہ ہے جو اپنے گھر والوں پر کوئی غیرت نہ کھائے۔‘‘

جَوَاھِرمیں ہے کہ’’دِیَاثَت سے مراد یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان جمع ہونا اور ناپسندیدہ اور باطل باتوں کو توجہ سے سننا۔‘‘ حضرت سیِّدُنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ) ارشاد فرماتے ہیں : ’’جب کوئی شخص ایسا ہو جو خود تو گانا نہ گا سکتا ہولیکن اس کے ساتھ کوئی ایسا آدمی ہو جو گانا گاتا ہو، پھر وہ اسے لے کر لوگوں کے پاس آئے تو وہ فاسق ہے اور یہ دِیَاثَت ہے۔‘‘یہاں جواہر کا کلام ختم ہو گیا۔

دِیَاثَت کی مذکورہ تعریف غیر معروف ہے اورمعروف وہی ہے جو مذکورہ صحیح حدیث ِ پاک کے بالکل مطابق ہے اور علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے حوالے سے بیان ہو چکی ہے۔ البتہ! حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ) کا کلام اس پر محمول ہے کہ مذکورہ حالت کا تعلق بھی دِیَاثَت سے ہے۔

لِسَانُ الْعَرَب میں ہے کہ’’دَیُّوث سے مراد وہ شخص ہے جو اپنی بیوی کا دلال ہو اور اپنے گھر والوں پر غیرت نہ کھائے۔ جبکہ تَدْثِیْث سے مراد قِیَادَتہے۔‘‘مُحْکَم میں ہے کہ’’دَیُّوث وہ ہوتا ہے جس کے سامنے لوگ اس کی محرم عورتوں کے پاس آتے ہیں۔‘‘ حضرت سیِّدُنا ثعلب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں : ’’جس کے گھروالے بدکاری میں مبتلاہوں اوراسے اس کاعلم بھی ہو(لیکن پھربھی خاموش رہے)۔ یہ اصل میں سریانی زبان کا لفظ ہے اور اب عربی زبان میں استعمال ہوتا ہے۔‘‘ (۱)

علاَّمہ محمد بن مکرم ابن منظور افریقی مصری (متوفی۷۱۱ھ) نے لِسَانُ الْعَرَب میں دوسرا مفہوم یہ بیان کیا کہ دِیَاثَۃٌ ، قِیَادَۃٌ کو شامل ہے اور قِیَادَۃٌ سے مراد یہ ہے کہ ’’مردوں اور عورتوں کی دلالی کرنا۔‘‘ جبکہ پہلے مفہوم کے اعتبار سے صرف بیوی کی دلالی مراد ہے۔

حضرت سیِّدُنا امام رافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی ۶۲۳ھ) وغیرہ نے ان دونوں کے درمیان فرق بیان کیا ہے اور میں نے بھی عنوان میں ان کی اتباع کی ہے۔ اَلرَّوْضَۃ کی تَتِمَّہ کے عنوان سے عبارت یہ ہے کہ’’قَوَّاد سے مراد وہ شخص ہے جو لوگوں کو اپنے گھر والوں کے پاس آنے کے لئے ابھارتا ہے اور پھر ان کو اور اپنے گھر والوں کو (بدکاری کے لئے) تنہائی مہیا کرتا ہے۔‘‘ پھر صاحب ِروضہ نے فرمایا: ’’زیادہ مناسب یہ ہے کہ یہ صرف اہلِ خانہ کے ساتھ خاص نہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1لسان العرب، ج۱، ص۱۳۵۰۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن