دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{4}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’اور تین (قسم کے) لوگ جنت میں داخل نہ ہوں گے: (۱)والدین کا نافرمان(۲)دیُّوث اور (۳)مردانی عورتیں۔‘‘ (۱)

{5}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’تین(قسم کے)لوگوں پر اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جنت حرام کر دی ہے:(۱)…شراب نوشی کا عادی(۲)…والدین کا نافرمان اور(۳)… دیُّوث، جو اپنے گھر والوں میں خباثت قائم رکھتا ہے ۔‘‘ (۲)

{6}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: تین شخص ایسے ہیں جو جنت میں داخل نہ ہوں گے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِ قیامت ان کی طرف (بنظررحمت)نہ دیکھے گا: (۱)…والدین کا نافرمان (۲)…مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی عورت اور (۳)…دیُّوث۔ اور تین شخص ایسے ہیں جن کی طرف اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن(بنظررحمت) نہ دیکھے گا: (۱)…اپنے والدین کا نافرمان (۲)…شراب کا عادی اور (۳)…دے کر احسان جتلانے والا۔ (۳)

{7}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’تین شخص ایسے ہیں جو جنت میں داخل نہ ہوں گے:(۱)…دَیُّوث(۲)…مردانی عورتیں اور (۳)…شراب کاعادی۔ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! عادی شرابی کو تو ہم نے جان لیا لیکن دیوث سے کیا مراد ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جو اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ اس کے گھر والوں کے پاس کون آتا ہے۔‘‘ عرض کی گئی: ’’مردانی عورتیں کون سی ہیں ؟‘‘ تو سرکارِ عالی وقار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جو مردوں سے مشابہت اختیار کرتی ہیں۔‘‘ (۴)

تنبیہ:

شیخین(یعنی امام نووی و امام رافعی)رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا وغیرہ کے اقوال کے مطابق ان دونوں گناہوں کو کبیرہ شمار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المستدرک،کتاب الایمان،باب ثلاثۃ لایدخلون الجنۃ…الخ، الحدیث:۲۵۲،ج۱،ص۲۵۳۔

2المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند عبد اﷲ بن عمر، الحدیث:۵۳۷۲،ج۲،ص۳۵۱۔

3المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند عبد اﷲ بن عمر بن الخطاب ،الحدیث:۶۱۸۸،ج۲،ص۴۹۶۔

4شعب الایمان للبیہقی ،باب فی الغیرۃ والمذاء ،الحدیث:۱۰۸۰۰،ج۷،ص۴۱۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن