30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۴۔ باب الطلاق
کبیرہ نمبر281: بلاعذرِ شرعی شوہر سے طلاق مانگنا
{1}…حضرت سیِّدُنا ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس عورت نے بغیر کسی شرعی وجہ کے اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کیا اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔‘‘ (۱)
{2}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:بے شک طلاق کا مطالبہ کرنے والیاں منافق ہیں اور کوئی عورت ایسی نہیں جو اپنے شوہر سے بغیر کسی شرعی عذر کے طلاق کا مطالبہ کرے پھر جنت کی ہوا پائے۔ یافرمایا: جنت کی خوشبو پائے۔(۲)
تنبیہ:
اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے جو اس صحیح حدیث ِ پاک سے واضح ہے کیونکہ اس میں سخت وعید پائی جاتی ہے۔ لیکن یہ ہمارے شافعی مذہب کے اُصُولوں کی بنا پر مشکل ہے، اس کی تائید اللہ عَزَّوَجَلَّ کے اس فرمانِ عالیشان سے بھی ہوتی ہے:
فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَا فِیۡمَا افْتَدَتْ بِہٖؕ (پ۲،البقرۃ:۲۲۹)
ترجمۂ کنزالایمان:توان پرکچھ گناہ نہیں اس میں جوبدلہ دے کر عورت چھٹی لے۔
اس سے قبل جو شرط بیان کی گئی ہے وہ طلاق کے جواز کے لئے نہیں بلکہ طلاق کو قابلِ نفرت سمجھنے کی نفی کے لئے ہے اور اس فرما نِ نبوی سے بھی ہمارے مذہب کی تائید ہوتی ہے۔ چنانچہ،
{3}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّم،شاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’باغ لے لو اور اسے ایک طلاق دے دو۔‘‘(۳)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب الطلاق، باب فی الخلع، الحدیث:۲۲۲۶،ص۱۳۸۷۔
جامع الترمذی، ابواب الطلاق واللعان، باب ما جاء فی المختلعات، الحدیث:۱۱۸۷،ص۱۷۶۹۔
2…شعب الایمان للبیھقی ، باب فی قبض الید عن الأموال المحرمۃ ،الحدیث:۵۵۰۳،ج۴،ص۳۹۰۔
3…صحیح
البخاری،کتاب الطلاق، باب الخلع وکیف الطلاق فیہ، الحدیث:۵۲۷۳،ص۴۵۶،’’خذ‘‘بدلہ’’أقبل‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع