30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے بغیر موٹے کپڑے میں لپٹ کر اپنے شوہر کی اجازت سے نکلے، چلتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھے اور دائیں بائیں نہ دیکھے ورنہ گنہگار ہو گی۔ ایسی ہی ایک عورت بناؤ سنگھار کئے ہوئے مر گئی۔ گھر والوں نے اسے خواب میں دیکھا کہ وہ باریک کپڑوں میں ملبوس اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں پیش کی گئی۔ اچانک ہوا چلنے لگی جس سے اس کا ستر کھل گیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس سے اعراض فرما کر ارشاد فرمایا: ’’اسے بائیں طرف والوں میں جہنم کی طرف لے جاؤ کیو نکہ یہ دنیا میں بناؤ سنگھار کرتی تھی۔‘‘
{21}…امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہٗ الْکَرِیْم ارشاد فرماتے ہیں کہ میں اور حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہِ بیکس پناہ میں حاضر ہوئے، ہم نے آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو بہت زیادہ گریہ وزاری کرتے ہوئے پایا۔ میں نے عرض کی:’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میرے ماں باپ آپ پر قربان! کس چیز نے آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو رُلا دیا؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’اے علی ! رات کے وقت مجھے آسمان پر لے جایا گیا تو میں نے اپنی امت کی عورتوں کو دیکھا کہ انہیں مختلف قسم کے عذاب دئیے جا رہے ہیں۔ پس ان کے عذا ب کی شدت دیکھ کر میں رو پڑا(پھر جہنمی عورتوں کے عذاب کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا) میں نے (۱)…ایک عورت دیکھی جو اپنے بالوں کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی اور اس کا دماغ کھول رہا تھا۔ (۲)…ایک اپنی زبان کے ساتھ لٹکی ہوئی تھی اور کھولتا ہوا پانی اس کے حلق میں انڈیلا جا رہا تھا۔(۳)… ایک کے پاؤں کو اس کی چھاتیوں سے اور ہاتھوں کو اس کی پیشانی سے باندھا گیا تھا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس پر سانپ اور بچھو مسلط کر دئیے تھے۔ (۴)…ایک چھاتیوں سے لٹکی ہوئی تھی۔ (۵)…ایک کا سر خنزیر کے سر جیسا اور بدن گدھے کے بدن کی طرح تھا جس پر ایک لاکھ طرح کے عذاب تھے۔(۶)…کتے کی شکل کی ایک عورت کے منہ سے آگ داخل ہوتی اور اس کی شرمگاہ سے نکل جاتی تھی اور فرشتے آگ کے ہتھوڑوں سے اس کے سر پر مار رہے تھے۔‘‘ حضرت سیِّدَتُنا فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کھڑی ہوئیں اور عرض گزار ہوئیں :’’اے میرے حبیب اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک! ان کے اعمال کیسے تھے کہ وہ اس عذاب سے دوچار ہوئیں ؟‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’اے میری لخت ِ جگر! (۱)…جو بالوں سے لٹکی ہوئی تھی وہ اپنے بال مردوں سے نہیں بچاتی تھی۔(۲)…جو اپنی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع