30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لہٰذا عورتوں کو گھروں میں بند رکھو کیونکہ جب عورت کسی راستے پر نکلتی ہے اورگھر والے اس سے پوچھتے ہیں :’’کہاں کا ارادہ ہے؟‘‘تو وہ کہتی ہے: ’’میں مریض کی عیادت کروں گی اور جنازہ میں شرکت کروں گی۔‘‘ وہ ایک بالشت بھی نکلتی ہے تو شیطان اس کے ساتھ ہو لیتا ہے، حالانکہ عورت اس کی مثل رضائے الٰہی کہیں نہ پائے گی کہ وہ اپنے گھرمیں رہے، رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کرے اور شوہر کی اطاعت کرے۔ (۱)
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہٗ الْکَرِیْمنے اپنی زوجۂ محترمہ حضرت سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے استفسار فرمایا: ’’عورت کے لئے سب سے بہتر کیا ہے؟‘‘ تو انہوں نے جواب دیا: ’’وہ مَردوں کو نہ دیکھے اور مرد اسے نہ دیکھیں۔‘‘ (۲)
امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہٗ الْکَرِیْم فرمایا کرتے تھے: ’’کیا تمہیں شرم وحیا نہیں آتی؟ یا تم میں غیرت نہیں ؟ کہ تم میں سے کوئی اپنی بیوی کو لوگوں کے درمیان نکلنے کی اجازت دے دیتا ہے کہ وہ لوگوں کو دیکھے اور لوگ اسے دیکھیں۔‘‘ (۳)
{20}…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ اور اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا حفصہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا حضور نبی ٔ کریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں بیٹھی تھیں کہ ایک نابینے صحابی حضرت سیِّدُنا اِبنِ اُمِّ مکتوم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ حاضرِ خدمت ہوئے تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دونوں ازواجِ مطہرات کو ان سے پردہ کرنے کا حکم فرمایا۔ دونوں نے عرض کی: ’’یہ تو نابینا ہیں ، نہ تو ہمیں دیکھ سکتے ہیں اور نہ ہی پہچانتے ہیں۔‘‘ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’کیا تم دونوں بھی نابینا ہو؟ کیا تم دونوں بھی نہیں دیکھتی؟‘‘ (۴)
جس طرح مرد پر لازم ہے کہ وہ اپنی نگاہیں پست رکھے اسی طرح عورت پر بھی لازم ہے کہ مردوں کو دیکھنے سے اپنی نظریں بچائے۔ جب عورت اپنے باپ سے ملنے یا حمام میں جانے کے لئے گھر سے نکلنے پر مجبور ہو تو بناؤ سنگھار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الکبیر ،الحدیث:۸۹۱۴،ج۹،ص۱۸۵،مفہوماً۔
2…حلیۃ الاولیاء،الرقم۱۳۳ فاطمۃ بنت رسول اللہ، الحدیث:۱۴۴۵،ج۲،ص۵۱۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند علی بن ابی طالب ،الحدیث:۱۱۱۸،ج۱،ص۲۸۲،مختصراً۔
4…سنن ابی
داود،کتاب اللباس، الحدیث:۴۱۱۲، ص۱۵۲۳، ’’عائشۃ وحفصۃ‘‘بدلہما’’ ام سلمۃ ومیمونۃ‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع