دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

(۳)…حیادار اور شوہر کی عدم موجودگی میں اپنے نفس اور اُس کے مال کی حفاظت کرنے والی نیز اس کی موجودگی میں اپنی زبان قابو میں رکھنے والی اور (۴)…جس کا شوہر فوت ہو جائے اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں ، لیکن وہ اپنی اولاد کے لئے اپنے نفس کو روکے رکھے اور ان کی تربیت کرے، ان کی اچھی دیکھ بھال کرے اور اس خوف سے شادی نہ کرے کہ کہیں وہ برباد نہ ہو جائیں۔ اور جہنم میں جانے والی چار عورتیں یہ ہیں : (۱)… اپنے شوہر سے بدکلامی کرنے والی، اگر وہ غائب ہو تو اپنے نفس کی حفاظت نہ کرے اور اگر موجود ہو تو اسے اپنی زبان سے تکلیف دے (۲)… اپنے شوہر کو طاقت سے زیادہ کام پر مجبور کرے (۳)…جو اپنے آپ کو لوگوں سے نہ چھپائے اور اپنے گھر سے بن سنور کر نکلے اور(۴)…جس کا کھانے پینے اور سونے کے علاوہ کوئی مقصد نہ ہو اور اُسے نماز سے کوئی دلچسپی نہ ہو اور نہ ہی اللہ عَزَّوَجَلَّ، اس کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور اپنے شوہر کی اطاعت میں کوئی رغبت ہو۔

پس جس عورت میں یہ صفات پائی جائیں ، اگر وہ توبہ نہ کرے تو ملعونہ اور جہنمیوں میں سے ہے۔ اسی لئے ،

{17}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’میں نے جہنم میں جھانکا تودیکھا کہ وہاں زیادہ عورتیں ہیں ۔‘‘ (۱)

اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ، اس کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور اپنے شوہروں کی اطاعت بہت کم کرتی ہیں اور بناؤ سنگھار بہت زیادہ کرتی ہیں۔ اور’’ تَبَھْرُج ‘‘سے مراد یہ ہے کہ جب عورت اپنے گھر سے نکلنے کا ارادہ کرے تو فخریہ لباس پہنے، بناؤ سنگھار کرے اور اپنی ذات سے لوگوں کو فتنہ میں مبتلا کرتی ہوئی جائے اگرچہ وہ خود فتنے سے محفوظ بھی ہو مگر لوگ اس کے فتنے سے محفوظ نہ ہوں گے۔ چنانچہ،

{18}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشادِ حقیقت بنیاد ہے :’’عورت چھپانے کی چیز ہے، جب وہ اپنے گھر سے نکلتی ہے تو شیطان اسے جھانکتا ہے اور عورت اللہ عَزَّوَجَلَّ کے زیادہ قریب اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنے گھر میں ہوتی ہے۔‘‘(۲)

{19}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:عورت چھپانے کی چیز ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب الرقاق،باب فضل الفقر، الحدیث:۶۴۴۹،ص۵۴۲۔

2صحیح ابن خزیمۃ،کتاب الامامۃ فی الصلاۃ،باب اختیار صلاۃ۔۔الخ ،الحدیث:۱۶۸۵،ج۳،ص۹۳،بتغیرٍقلیلٍ۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن