دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ہوئی (تو نکاح کروں گی) ورنہ بیوہ ہی بیٹھی رہوں گی؟‘‘ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’بے شک بیوی پر شوہر کا حق یہ ہے کہ اگر وہ اس سے اپنی نفسانی خواہش کی تکمیل چاہتا ہو اور یہ اونٹ پر سوار ہو تو پھر بھی اس سے اپنے آپ کو نہ روکے اور بیوی پر شوہر کا یہ بھی حق ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے لیکن اگر اس نے ایسا کیا تو محض بھوکی پیاسی رہی اور اس کا روزہ بھی قبول نہیں اور اس کی اجازت کے بغیر اپنے گھر سے بھی نہ نکلے، اگر اس نے ایسا کیا تو واپس آنے تک اس پر زمین و آسمان اور رحمت و عذاب کے فرشتے لعنت بھیجتے رہیں گے۔‘‘(۱)

معلوم ہوا کہ عورت پر فرض ہے کہ اپنے شوہر کو راضی رکھنے کی کوشش کرے اور جہاں تک ممکن ہو اس کی ناراضی سے بچے۔ مثلاً اُسے اُس حالت میں جماع سے نہ روکے جس میں اُس کے لئے جماع کرنا مباح ہو۔ البتہ! حضرت سیِّدُنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ) کے نزدیک حیض ونفاس کی حالت میں غسل سے پہلے اُسے جماع سے روک سکتی ہے اگرچہ خون بھی رُک چکا ہو۔(۲)

عورت کو چاہئے کہ اپنے آپ کو شوہر کی ملکیت سمجھے لہٰذا اس کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں سے کسی چیز میں تصرف نہ کرے۔ بلکہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے ایک گروہ نے کہا ہے کہ’’اس کی اجازت کے بغیر اس کے مال میں تصرف نہ کرے کیونکہ وہ شوہر کے ہاں اس عورت کی طرح ہے جس کو تصرفات سے روک دیا گیا ہو۔‘‘ بلکہ اس پر لازم ہے کہ شوہر کے حقوق کو اپنے قریبی رشتہ داروں کے حقوق پر مقدَّم رکھے بلکہ بعض صورتوں میں اپنے حقوق پر بھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الترغیب الترھیب،کتاب النکاح،باب ترغیب الزوج فی الوفائ…الخ ،الحدیث:۳۰۲۰،ج۳،ص۲۵۔

مسند ابی یعلی الموصلی،مسند ابن عباس،الحدیث:۲۴۴۹،ج۲،ص۴۳۸۔

2دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ50 12 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد اول صَفْحَہ 383 پرہے:’’مسئلہ:(حیض کا خون) پورے دس دن پر ختم ہوا تو پاک ہوتے ہی اس سے جماع جائز ہے اگرچہ اب تک غسل نہ کیا ہو، مگر مستحب یہ ہے کہ نہانے کے بعد جماع کرے۔مسئلہ: دس دن میں کم سے پاک ہوئی تاوقتیکہ(یعنی جب تک کہ ) غسل نہ کرلے یا وہ وقت ِ نماز جس میں پاک ہوئی گزر نہ جائے جماع جائز نہیں اور اگر وقت اتنا نہیں تھا کہ اس میں نہا کر کپڑے پہن کر اللہ اکبر کہہ سکے تو اس کے بعد کا وقت گزر جائے یا غسل کرلے تو جائز ہے ورنہ نہیں۔مسئلہ: عادت کے دن پورے ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا تو اگرچہ غسل کرلے جماع ناجائز ہے تاوقتیکہ عادت کے دن پورے نہ ہولیں۔ جیسے کسی کی عادت چھ دن کی تھی اور اس مرتبہ پانچ ہی روز آیا تو اسے حکم ہے کہ نہا کر نماز شروع کردے مگر جماع کے لئے ایک دن اور انتظار کرنا واجب ہے۔‘‘

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن