30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ہے کہ،
{3}…رحمتِ کونین، ہم غریبوں کے دل کے چینصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جب مرد اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ نہ آئے اورمرد اس سے ناراضی میں رات گزار دے تو صبح تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ (۱)
{4}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جب عورت اپنے شوہر کے بستر سے جدا ہو کر رات گزارے تو صبح تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ (۲)
{5}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو شخص اپنی بیوی کو بستر پر بلائے اور وہ انکار کر دے تو آسمان والا (یعنی جس کا حکم اور بادشاہت آسمان میں بھی ہے) اس پر ناراض رہتا ہے یہاں تک اس کا شوہر اس سے راضی ہو جائے۔‘‘ (۳)
اس بارے میں احادیث ِ مبارکہ گزر چکی ہیں کہ ’’جس عورت پر اس کا شوہر ناراض ہو اس کی نماز قبول نہیں ہوتی یہاں تک کہ شوہر اس سے راضی ہو جائے۔‘‘ (۴)
{6}…حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی(متوفی۱۱۰ھ) سے مروی ہے کہ مجھے اس صحابی ٔ رسول رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بتایا جس نے سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا کہ ’’قیامت کے دن عورت سے سب سے پہلے اس کی نماز اور شوہر کے متعلق سوال کیا جائے گا۔‘‘ (۵)
{7}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمان باقرینہ ہے: ’’عورت کے لئے اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر روزہ رکھنا جائز نہیں اور نہ ہی اس کی اجازت کے بغیر اس کے گھر میں (کسی کو) آنے کی اجازت دینا جائز ہے۔‘‘(۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب النکاح ،باب تحریم امتناعہا من فراش زوجہا ،الحدیث:۳۵۴۱،ص۹۱۹۔
2…المرجع السابق ،الحدیث:۳۵۳۸۔ 3…المرجع السابق ،الحدیث:۳۵۴۰۔
4…صحیح ابن خزیمۃ،کتاب الصلاۃ، باب نفی قبول صلاۃ المراۃ الغاضبۃ…الخ،الحدیث:۹۴۰،ج۲،ص ۶۹۔
5…فردوس الاخبارللدیلمی، الحدیث:۱۹،ج۱،ص۳۱، عن انس بن مالک۔
6…صحیح
البخاری،کتاب النکاح،باب لا تاذن المراۃ فی بیت زوجہا لاحد الاَّ باذنہ،الحدیث:۵۱۹۵،ص۴۴۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع