دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مختصریہ کہ مارنے میں نرمی کے پہلو کو مدِّنظر رکھا جائے۔ اسی وجہ سے حضرت سیِّدُنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ) نے ارشاد فرمایا: ’’بالکل نہ مارنا افضل ہے۔‘‘

سوال:کیا یہ تینوں افعال(یعنی نصیحت کرنا، بستر سے جدا کرنا اور مارنا) بالترتیب ہیں یانہیں ؟

جواب:اس میں علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اختلاف ہے، امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہٗ الْکَرِیْمفرماتے ہیں :’’ پہلے نافرمان عورت کو زبان سے نصیحت کرے، اگر نہ مانے تو اسے بستر سے جدا کر دے اور اگر پھر بھی نہ مانے تو مار پیٹ سے کام لے اور اگر مارنے سے بھی نصیحت حاصل نہ کرے تو کوئی ثالث بھیجے۔‘‘

جبکہ دیگر ائمۂ کرام اور فقہائے عظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا کہنا ہے کہ’’نافرمانی کے خوف کے وقت اس ترتیب کا لحاظ رکھا جائے گا اور جب نافرمانی ثابت ہو جائے تو تمام کو جمع کرنے میں کوئی حرج نہیں۔‘‘

لَا تَبْغُوْا سے مراد یہ ہے کہ’’ان پر زبردستی کی کوئی راہ تلاش نہ کرو، یعنی انہیں اپنی محبت کا پابند نہ کرو کیونکہ دل ان کے ہاتھوں میں نہیں۔‘‘

حضرت سیِّدُنا ابن عیینہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ’’زیادہ موزوں اور مناسب یہی ہے کہ اس کی تفسیر عام ہو یعنی ان سے ایسے کام کا مطالبہ نہ کرو جو ان پر شرعی طور پر لازم نہیں بلکہ انہیں ان کی اپنی مرضی پر چھوڑ دو کیونکہ انہوں نے بطورِ احسان طبعی طور پر اپنے آپ کو بہت سے ایسے حقوق اور خدمت کا پابند کیا ہوا ہے جو ان پر لازم نہیں۔‘‘

مذکورہ آیت ِ مبارکہ کا اختتام ان دو اسمائے مبارکہ’’عَلِیًّا کَبِیۡرًا‘‘پر ہو رہا ہے جو کہ موضوع کے انتہائی مناسب ہیں کیونکہ ان دونوں کا معنی یہ ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنی برتری اور کبریائی کے باوجود اپنے بندوں کو ایسے کام کا پابند نہیں کرتا جس کی وہ طاقت نہیں رکھتے اوروہ نافرمان کا مؤاخذہ نہیں کرتاجبکہ وہ توبہ کر لے پس تم بھی اس بات کے زیادہ حق دار ہو کہ جس کی وہ طاقت نہیں رکھتیں انہیں اس کام کا پابند نہ کرو اور ان کی نافرمانی پر ان کی معافی قبول کر لو۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر وہ تمہارے ظلم کو روکنے سے عاجز ہوں تو(جان لو کہ) اللہ عَزَّوَجَلَّ تو بلند شان والا، کبیر اور قادر ہے جو ان کی طرف سے تم سے بدلہ لے سکتا ہے اور صحیح احادیث ِ مبارکہ میں نافرمانی کی بعض صورتوں پر شدید وعید گزر چکی ہے تو نافرمانی کی باقی صورتوں کو انہی پر قیاس کیا جائے گا۔ چنانچہ، انہیں احادیثِ مبارکہ میں سے صحیحین کی


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن