دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

’’وَالّٰتِیۡ تَخَافُوۡنَ نُشُوۡزَہُنَّ‘‘ سے غیر صالح عورتوں کا بھی ذکر فرمایا اور خوف سے مراد وہ حالت ہے جو مستقبل میں پیش آنے والے کسی ناپسندیدہ عمل کی وجہ سے دل میں پیدا ہو تی ہے۔

حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ) نے ارشاد فرمایا: ’’ نُشُوۡز کی دلالت کبھی قول سے ہوتی ہے جیسے جب خاوند اسے بلاتا تو وہ حاضر ہو جاتی اور اس سے بات کرتا تو بڑی عاجزی وانکساری سے بات کرتی لیکن اس کے بعد اس کی حالت تبدیل ہو گئی (یعنی اب وہ بلائے تو نہ آئے اور بات کرے تو نرم لہجے میں نہ کرے)۔ اور کبھی نُشُوۡزکی دلالت فعل کے ساتھ ہوتی ہے جیسے پہلے جب وہ اس کے پاس آتا تو وہ کھڑی ہو جاتی اور اس کے حکم کی تعمیل میں جلدی کرتی۔ جب وہ اس سے مجامعت کاارادہ کرتا تو ہنسی خوشی اس کے لئے بستر بچھاتی لیکن پھر اس کی حالت تبدیل ہو گئی (یعنی نہ تو اس کی آمد پر کھڑی ہو اور نہ ہی برضا ورغبت اس کی جنسی خواہش پوری کرے) پس یہ ابتدائی باتیں ہیں جو نافرمانی کے خوف کو ثابت کرتی ہیں۔ نُشُوۡز حقیقت میں نافرمانی اور مخالفت کا نام ہے، جب نافرمانی زیادہ ہو جائے تو کہا جا سکتا ہے، گویا وہ شوہر پر غالب آگئی۔‘‘

پھر فرمایا:’’فَعِظُوۡہُنَّ وَاہۡجُرُوۡہُنَّ فِی الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوۡہُنَّ‘‘ حضرت سیِّدُنا عطاء رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں : نُشُوۡز یہ ہے کہ مرد کے لئے معطر نہ ہو اور اپنے نفس سے اس کو روکے اور اپنی اطاعت وفرمانبرداری سے پِھر جائے اوروعظ سے مراد یہ ہے کہ شوہر اُسے انجام کے خوف کی نصیحت کرے یعنی اس سے کہے کہ’’تجھ پر میرے لازم حقوق کے معاملے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈر اور اس کے سخت انتقام سے خوف کر۔‘‘ اور’’ وَاہۡجُرُوۡہُنَّ فِی الْمَضَاجِعِ‘‘ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : ’’اس سے مراد یہ ہے کہ بستر میں اس کی طرف پیٹھ کر لے اور اس سے گفتگو نہ کرے۔‘‘ جبکہ دیگر مفسرینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’اس سے علیحدہ کسی دوسرے بستر پر سو جائے۔‘‘ بہرحال دونوں قول صحیح ہیں۔البتہ! عورت کو ڈانٹنے کے اعتبار سے دوسراقول زیادہ بلیغ ہے، کیونکہ اگر وہ اِس سے محبت کرتی ہوگی تو اِس کی علیحدگی اُس پر گراں گزرے گی اوروہ نافرمانی سے باز آ جائے گی یا اگر اس سے نفرت کرتی ہو گی تویہ عمل اس کی خواہش کے مطابق ہو گا، پس اس وقت اس کا نافرمان ہونا ظاہر ہو جائے گا۔

ایک قول یہ ہے کہ اہْجُرُوْہُنَّ ہَجَرَسے مشتق ہے اور یہ زبانی جھڑکنے سے زیادہ برا ہے یعنی نافرمان عورتوں


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن