دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

وجہ سے بیوی کو نفقہ نہ دیا تو اِس پر اُس کی فضیلت اور کارپردازی ختم ہوگئی۔ لہٰذا جب بیوی پر اس کی منتظم ومدبر ہونے کی حیثیت ختم ہو گئی تو اب حضرت سیِّدُنا امام محمد بن ادریس شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ)وغیرہ کے نزدیک بیوی کو حق حاصل ہے کہ وہ نکاح کو فسخ کر سکتی ہے کیونکہ نکاح کا شرعی مقصود ہی نہیں پایا جارہا جبکہ حضرت سیِّدُنا امام اعظم ابو حنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ (متوفی۱۵۰ھ) کا قول اس کے برعکس ہے۔(۱)

اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا یہ فرمانِ عالیشان ’’فَنَظِرَۃٌ اِلٰی مَیۡسَرَۃٍؕ‘‘(پ۳،البقرۃ:۲۸۰)تنگ دست قرض دار کے متعلق عام ہے جسے مذکورہ آیت اور دیگر آیات کے ساتھ خاص کیا گیا ہے۔ ’’قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ‘‘ لفظِ قَنُوْت سے مراد اللہ عَزَّوَجَلَّ اور شوہروں کی اطاعت ہے۔ یعنی وہ عورتیں اپنے شوہروں کی موجودگی میں ان کی اطاعت اور عدم موجودگی میں ان کے مال اور گھر کی حفاظت کریں نیز اپنے آپ کو زنا سے روک کر ان کی (عزت کی) حفاظت کریں تاکہ انہیں نہ تو کسی قسم کی کوئی شرمندگی اُٹھانا پڑے اور نہ ہی کسی کی اولاد کا بوجھ اٹھانا پڑے۔چنانچہ،

{2}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشادِ حقیقت بنیاد ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرنے کے بعد ایک مومن کو جو چیز فائدہ دیتی ہے وہ اس کی نیک بیوی ہے، اگر یہ اسے کوئی حکم دے تو وہ اِس کی اطاعت کرے، اگر اس کی طرف دیکھے تو وہ اِس کی خوشی کا باعث بنے، اگر اُس پر (بھروسا کرتے ہوئے) کوئی قسم اُٹھا لے تو وہ اِس کی قسم کو پورا کر دے اور اگر یہ موجود نہ ہو تو وہ اپنے نفس اور اِس کے مال کے معاملے میں اِس کی خیر خواہی کرے۔‘‘ (راوی فرماتے ہیں :) پھر آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مذکورہ آیت ِ مبارکہ تلاوت فرمائی۔ (۲)

جب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے نیک عورتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے دو ایسے اوصاف یعنی ‘قٰنِتٰتٌاور حٰفِظٰتٌ ذکر کئے جو ان کی اور ان کے شوہروں کی نسبت سے دین و دُنیا سے متعلق ہر کمال کو شامل ہیں تو اپنے اس فرمانِ عالیشان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1182 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد دوم صَفْحَہ 269 پرہے: ’’شوہر اگر ناداری کے سبب نفقہ دینے سے عاجز ہے تو اس کی وجہ سے تفریق نہ کی جائے، یونہی اگر مالدار ہے مگر مال یہاں موجود نہیں جب بھی تفریق نہ کریں بلکہ اگرنفقہ مقرر ہوچکا ہے تو قاضی حکم دے کہ قرض لے کر یا کچھ کام کر کے صرف کرے اور وہ سب شوہر کے ذمہ ہے کہ اُسے دینا ہوگا۔‘‘

(الدر المختار،کتاب الطلاق،باب النفقۃ، ج۵ ، ص۳۰۹ تا۳۱۱)

2…سنن ابن ماجہ، ابواب النکاح، باب افضل النسائ، الحدیث:۱۸۵۷،ص۲۵۸۸۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن