30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر279: عورت کا خوشبو لگا کرگھر سے نکلنا
(اگرچہ شوہر کی اجازت سے ہو)
{1}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’( غیر محرم کو دیکھنے والی)ہر آنکھ زانیہ (یعنی زنا کرنے والی )ہے اور عورت جب عطر لگا کر کسی مجلس سے گزرتی ہے تو وہ ایسی ایسی ہے۔‘‘یعنی زانیہ ہے۔ (۱)
{2}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو عورت خوشبو لگائے اورکسی قوم کے پاس سے گزرے تا کہ وہ اس کی خوشبو سونگھیں تو وہ زانیہ ہے اور ( غیر محرم کو دیکھنے والی)ہر آنکھ زانیہ ہے۔‘‘ (۲)
{3}…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس سے ایک عورت گزری،اس سے خوشبو آ رہی تھی،آپ نے دریافت فرما یا: ’’اے اَمَۃُ الْجَبَّار! کہاں کا ارادہ ہے؟‘‘وہ بولی:’’مسجد کا۔‘‘استفسار فرمایا:’’اس لئے خوشبو لگائی ہے؟‘‘ اس نے عرض کی: ’’جی ہاں۔‘‘ ارشاد فرمایا:واپس جا اوراسے دھو ڈال(کیونکہ) میں نے حضورنبی ٔپاکصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اس عورت کی نماز قبول نہیں فرماتا جو نماز کے لئے خوشبو لگا کر مسجد جائے جب تک کہ وہ واپس جا کر اسے دھو نہ دے۔‘‘ (۳)
حضرت سیِّدُنا امام ابنِ خزیمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ (متوفی۳۱۱ھ) نے اس روایت سے استدلال کیا ہے بشرطیکہ یہ روایت صحیح ہواور آپ جانتے ہیں کہ یہ حدیث ِ پاک اس پر صحیح دلیل ہے کہ اس عورت پر خوشبو کو دھو کر صاف کرنا واجب ہے اور اگر اس نے خوشبو دھوئے بغیر نماز پڑھ لی تو اس کی نماز قبول نہ ہو گی۔ نیز یہاں پر خاص طور پر دھونا مراد نہیں بلکہ اس کی خوشبو کو دورکرنا مراد ہے۔
{4}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مسجد میں تشریف فرما تھے کہ اسی دوران قبیلہ مزینہ کی ایک عورت آراستہ پیراستہ اِتراتی ہوئی مسجد میں داخل ہوئی۔آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اے لوگو! اپنی عورتوں کو بھڑکیلے اور خوشبو دار لباس پہن کر مسجد جانے سے روکو کہ بنی اسرائیل کی عورتوں نے خو بصورت لباس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی،ابواب الأدب،باب ماجاء فی کراھیۃ خروج المراۃ متعطرۃ ،الحدیث:۲۷۸۶،ص۱۹۳۲۔
2…صحیح ابن خزیمۃ،کتاب الامامۃ فی الصلاۃ، باب التغلیظ فی تعطرالمراۃ…الخ، الحدیث:۱۶۸۱،ج۳،ص۹۱۔
3…المرجع السابق، باب ایجاب الغسل علی المتطیبۃ…الخ، الحدیث:۱۶۸۲،ج۳،ص۹۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع