30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی نماز ان کے سروں سے ایک بالشت بھی اوپر نہیں جاتی: (۱)…وہ شخص جوایسی قوم کی امامت کرائے جو اسے ناپسند کرتی ہو (۲)…وہ عورت جو اس حال میں رات گزارے کہ اس کا شوہر اس پر ناراض ہو اور (۳)…وہ دو بھائی جو آپس میں ناراض ہو ں۔‘‘ (۱)
{28}…ایک روایت ان الفاظ میں ہے: ’’تین شخص ایسے ہیں جن کی نماز قبول نہیں ہوتی۔‘‘ پھر مذکورہ روایت کی مثل ذکر کی۔(۲)
{29}…ابتدائے کتاب میں حسد کے بیان میں ایک انصاری صحابی کی روایت گزر چکی ہے جنہیں حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جنتی ہونے کی خبر دی۔ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے اس کے پاس رات گزاری تاکہ اس کا عمل دیکھیں۔ لیکن آپ نے اس کا کوئی بڑا عمل نہ دیکھا تو پوچھا: ’’آپ کا کون سا ایسا عمل ہے کہ جس نے آپ کو اس مقام تک پہنچا دیا کہ حضورصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آپ کے متعلق یہ ارشاد فرمایا؟‘‘ اس نے جواب دیا: ’’میرا اس کے سوا کوئی عمل نہیں کہ میں کسی مسلمان کے متعلق اپنے دل میں کھوٹ نہیں پاتا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے کسی کو جونعمت عطا فرمائی اس پر حسد نہیں کرتا۔‘‘ تو حضرت سیِّدُناعبداللہ بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ارشاد فرمایا: ’’یہی وہ چیز ہے جس نے تجھے اس مقام تک پہنچایا اور یہ ایسی چیز ہے جوہر کسی کے بس میں نہیں۔‘‘ (۳)
تنبیہ:ان تین گناہوں کو بھی کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے اور صحیح احادیثِ مبارکہ میں موجود شدید وعیدوں کی بنا پر اس کا کبیرہ ہونا واضح ہے مثال کے طورپر (۱)…وہ دونوں کبھی جنت میں داخل نہ ہوں گے۔ (۴) (۲)…وہ جہنم میں ہے۔(۵)(۳)…وہ خون بہانے کی طرح ہے۔(۶)(۴)…ان دونوں میں سے ایک اسلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابن ماجہ،ابواب اقامۃ الصلوات، باب من اَمَّ قوماوھم لہ کارھون، الحدیث:۹۷۱،ص۲۵۳۴۔
2…المصنف لابن ابی شیبۃ،کتاب الصلاۃ، باب فی الامام یؤم القوم وہم لہ کارہون، الحدیث:۶،ج۱،ص۴۴۵۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند انس بن مالک بن النضر، الحدیث:۱۲۶۹۷،ج۴،ص۳۳۲۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث ھشام بن عامر، الحدیث:۱۶۲۵۸،ج۵،ص۴۸۷۔
5…المعجم الکبیر، الحدیث:۸۱۵،ج۱۸،ص۳۱۵۔
6…سنن ابی
داود ،کتاب الأدب ،باب فی ھجرۃ الرجل اخاہ، الحدیث:۴۹۱۵،ص ۱۵۸۳ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع