دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{25}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ سرکارِمدینہ ، راحت قلب وسینہ ، فیض گنجینہ ، صاحبِ معطرپسینہ،باعث ِ نزول سکینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے: ’’3باتیں ایسی ہیں جس شخص میں ان میں سے ایک بھی نہ ہوتواللہ عَزَّوَجَلَّاُس کی مغفرت فرمادے گا: (۱)…وہ اس حال میں مرا کہ اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرایا (۲)… نہ جادوکاعمل کیااور (۳)…نہ ہی اپنے مسلمان بھائی سے کینہ رکھا۔‘‘ (۱)

{26}…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک رات قیام فرمایا اور نماز پڑھی، آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس قدر طویل سجدہ کیا کہ مجھے گمان ہوا کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وصال فرما چکے ہیں۔ جب میں نے یہ دیکھا تو اٹھ کر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے انگوٹھے کو حرکت دی، جب آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حرکت کی تو میں (واپس اپنی جگہ) لوٹ آئی، جب آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سجدے سے سر اٹھایا اور نماز سے فارغ ہوئے تو استفسار فرمایا: ’’اے عائشہ ! یا یہ ارشاد فرمایا:’’اے حمیراء ! کیا تیرا یہ خیال ہے کہ اللہ کا رسول تیرے ساتھ ناانصافی کرے گا؟‘‘ (یعنی تیرا حق پورا نہیں کریں گے) تو میں نے عرض کی: ’’نہیں ،اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!بلکہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے طویل سجدے کی وجہ سے میں نے گمان کیا کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی روح قبض ہو چکی ہے۔‘‘ پھر آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے استفسار فرمایا:’’کیا تم جانتی ہو کہ یہ کون سی رات ہے؟‘‘میں نے عرض کی:’’اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کا رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی بہتر جانتے ہیں۔‘‘ تو ارشاد فرمایا:’’یہ شعبان کی پندرہویں رات ہے، بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ پندرہ شعبان کی رات اپنے بندوں پر رحمت کی تجلِّی فرماتا ہے، پس استغفار کرنے والوں کو معاف فرما دیتا ہے، رحم طلب کرنے والوں پر رحم فرماتا ہے اور کینہ پروروں کو ان کی حالت پر چھوڑ دیتاہے۔‘‘ (۲)

{27}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’تین شخص ایسے ہیں جن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۳۰۰۴،ج۱۲،ص۱۸۸۔

2…شعب الایمان للبیھقی،باب فی الصیام، ماجاء فی لیلۃ النصف من شعبان، الحدیث:۳۸۳۵،ج۳،ص۳۸۲۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن