دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حضرت سیِّدُنا امام مالک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِق(متوفی ۱۷۹ھ) ارشاد فرماتے ہیں : ’’میں سمجھتا ہوں ، تَدَابُر سے مراد یہ ہے کہ مسلمان بھائی سے روگردانی کرنا اور اس سے اپنا چہرہ پھیر لینا۔‘‘ (۱)

{13}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ اپنے بھائی سے تین راتوں سے زیادہ قطع تعلقی رکھے کہ دونوں ملیں تو ایک، ایک طرف منہ پھیر لے اور دوسرا، دوسری طرف اور ان دونوں میں سے بہتر وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔‘‘ (۲)

اس سے علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے استدلال کیاہے کہ’’ سلام قطع تعلقی کا گناہ ختم کر دیتا ہے۔‘‘

{14}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ حق بیان ہے: ’’کسی مسلمان کے لئے اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی جائز نہیں ، جس نے تین دن سے زیادہ تعلق توڑے رکھا اور مر گیا تو جہنم میں داخل ہو گا۔‘‘ (۳)

{15}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’کسی مومن کے لئے جائز نہیں کہ وہ کسی مومن سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی کرے ، پھر اگر تین دن ایسے ہی گزر جائیں تو وہ ضرور اسے ملے اور سلام کرے اگر اس نے جواب دے دیا تو دونوں ثواب میں شریک ہو گئے اور اگر جواب نہ دیا تو وہ گناہ گار ہو گا اور سلام کرنے والا قطع تعلقی(کے گناہ)سے بچ جائے گا۔‘‘ (۴)

{16}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر،محبوب ربِ اکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے:ہر پیر اورجمعرات کو (اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں ) اعمال پیش کئے جاتے ہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس دن مشرک کے علاوہ ہر شخص کو معاف فرما دیتا ہے مگراسے نہیں بخشتا جس کی اپنے (مسلمان)بھائی سے دشمنی ہوتی ہے فرماتا ہے: ’’ان دونوں کو آپس میں صلح کرنے تک چھوڑ دو۔‘‘ (۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…الموَطأللامام مالک،کتاب حسن الخلق، باب ماجاء فی المہاجرۃ، مسئلۃ ۱،ج۲،ص۴۰۶۔

2…صحیح مسلم،کتاب البر والصلۃ والأدب،باب تحریم الھجر…الخ، الحدیث:۶۵۳۲،ص۱۱۲۶۔

3…سنن ابی داود،کتاب الادب ،باب فی ھجرۃ الرجل اخاہ ،الحدیث:۴۹۱۴،ص۱۵۸۳۔

4…سنن ابی داود،کتاب الادب ،باب فی ھجرۃ الرجل اخاہ ،الحدیث:۴۹۱۲،ص۱۵۸۳۔

5…صحیح مسلم،کتاب البر والصلۃ والأدب، باب النھی عن الشحنائ، الحدیث:۶۵۴۶،۶۵۴۷،ص۱۱۲۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن