30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر276: قطع تعلقی کرنا
(یعنی اپنے مسلمان بھائی کو بلاعذر شرعی تین دن سے زیادہ چھوڑنا)
کبیرہ نمبر277: رُوگردانی کرنا
(یعنی مسلمان بھائی سے اعراض کرنا کہ وہ اس سے ملے تو یہ اس سے چہرہ پھیر لے)
کبیرہ نمبر278: ا یک دوسرے سے بُغض رکھنا
(یعنی جو دل کو ان دونوں میں سے ایک کی طرف پھیر دے)
قطع تعلقی کی مذمت پر احادیث ِ مبارکہ:
{1}…سیِّدعالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ نصیحت نشان ہے: ’’کسی مسلمان کے لئے تین دن سے زیادہ دوسرے مسلمان سے قطع تعلقی جائز نہیں۔ جب تک وہ ایک دوسرے سے ناراض رہتے ہیں حق سے دور رہتے ہیں اوران میں سے جو پہلے ناراضی ختم کرتاہے تو اس کا قطع تعلقی ختم کرنے میں پہل کرنا اس کے (گناہوں ) کا کفارہ بن جاتاہے، اگر وہ اسے سلام کرے اور دوسرا قبول نہ کرے اوراس کے سلام کا جواب نہ دے تو فرشتے اس کے سلام کا جواب دیتے ہیں اور دوسرے کو شیطان جواب دیتاہے۔اگر وہ اسی ناراضی پر فوت ہو جائیں تو وہ دونوں جنت میں داخل نہ ہوں گے ۔‘‘ (۱)
{2}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’وہ (یعنی آپس میں قطع تعلقی کرنے والے) دونوں جنت میں داخل نہ ہوں گے اور نہ ہی جنت میں اکٹھے ہوں گے۔‘‘ (۲)
{3}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ باقرینہ ہے: ’’کسی بندے کے لئے دوسرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث ھشام بن عامر، الحدیث:۱۶۲۵۸،ج۵،ص۴۸۷۔
المعجم الکبیر، الحدیث:۴۵۴،ج۲۲،ص۱۷۵۔
2…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب الحظروالاباحۃ، باب ماجاء فی التباغض…الخ، الحدیث:۵۶۳۵،
ج۷، ص۴۷۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع