30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{33}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:دنیا میں جو بھی عورت اپنے شوہر کو تکلیف دیتی ہے تو جنَّتی حوروں میں سے اس کی بیوی کہتی ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے ہلاک کرے! اسے تکلیف نہ دے، بے شک ابھی یہ تیرے پاس مہمان ہے، عنقریب تجھ سے جدا ہو کر ہمارے پاس آجائے گا۔‘‘ (۱)
{34}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ خوشگوارہے:’’جب مرد اپنی بیوی کو خواہش پوری کرنے کے لئے بلائے تو وہ ضروراس کے پاس چلی جائے اگرچہ تنور پر ہو۔‘‘ (۲)(مثلاً روٹی وغیرہ پکا رہی ہو)
{35}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جب شوہر بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ نہ آئے، پس وہ اس سے ناراضی میں رات گزار دے تو فرشتے صبح تک اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ (۳)
{36}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عظیم ہے: ’’اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! جو شخص اپنی بیوی کو بستر پر بلائے مگر وہ انکار کر دے توآسمان کامالک اس پر ناراض رہتا ہے یہاں تک کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو جائے۔‘‘ (۴)
{37}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے: ’’جب عورت اپنے شوہر کے بستر سے علیحدہ ہو کر رات گزارتی ہے تو صبح تک فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔‘‘ (۵)
{38}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’تین اشخاص ایسے ہیں جن کی نماز ان کے سروں سے ایک بالشت بھی اوپر نہیں جاتی۔ ان میں اس عورت کو بھی شمار کیا گیا ہے جو اس حال میں رات گزارے کہ اس کا شوہر اس سے ناراض ہو۔‘‘ (۶)
{39}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا : ’’تین آدمی ایسے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی ،ابواب الرضاع ،باب الوعید للمراۃ علی ایذاء المراۃ زوجھا ،الحدیث:۱۱۷۴،ص۱۷۶۷۔
2…جامع الترمذی ،ابواب الرضاع ،باب ماجاء فی حق الزوج علی المراۃ ،الحدیث:۱۱۶۰،ص۱۷۶۵۔
3…صحیح مسلم ،کتاب النکاح ،باب تحریم امتناعہا من فراش زوجہا ،الحدیث:۳۵۴۱،ص۹۱۹۔
4…المرجع السابق،الحدیث:۳۵۴۰۔
5…المرجع السابق ،الحدیث:۳۵۳۸۔
6…سنن ابن
ماجہ،ابواب اقامۃ الصلوات، باب من اَمَّ قوماوہم لہ کارہون، الحدیث:۹۷۱،ص۲۵۳۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع