30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{29}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ پر نور ہے: ’’جو عورت اللہ عَزَّوَجَلَّ پر ایمان رکھتی ہے اس کے لئے جائز نہیں کہ(۱)…اپنے شوہر کے گھرمیں کسی ایسے شخص کو آنے کی اجازت دے جسے وہ ناپسند کرتا ہو (۲)… اس کے گھر سے اس حال میں نہ نکلے کہ وہ ناپسند کرتاہو (۳)…اس کے خلاف کسی کی بات نہ مانے(۴)…اس کے بستر سے علیحدگی اختیار نہ کرے (۵)…اسے نقصان نہ پہنچائے (۶)…اگر وہ اس پر ظلم کرے تو بھی اس کی خدمت میں حاضر رہے یہاں تک کہ وہ اِس سے راضی ہو جائے، اگر وہ اسے قبول کر لے تو کتنی اچھی بات ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ بھی اِس کا عذر قبول فرمائے گا اور اِس کی حجت کو قوی فرمائے گا اور اِس پر کوئی گناہ نہ ہو گا اور اگر وہ راضی نہ ہو تو یہ بارگاہِ خداوندی میں اپنا عذر پہنچا چکی ہے۔‘‘ (۱)
{30}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ شریعت بیان ہے:’’شوہر کا بیوی پر یہ حق ہے کہ اگر وہ اس کو اپنی حاجت پوری کرنے کے لئے بلائے اور یہ اونٹ کی پشت پر ہو تو بھی اُسے خود سے نہ روکے،اور شوہر کابیوی پر یہ بھی حق ہے کہ اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے، اگر اس نے ایسا کیا تو بھوکی اور پیاسی رہی اور اس کا روزہ بھی قبول نہیں ہو گا اور اس کی اجازت کے بغیر گھر سے نہ نکلے، اگر اس نے ایسا کیا تو واپس لوٹنے تک اس پر زمین و آسمان اور رحمت و عذاب کے فرشتے لعنت بھیجتے رہیں گے ۔‘‘ (۲)
{31}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حق بیان ہے: ’’عورت اس وقت تک اللہ عَزَّوَجَلَّ کا حق ادا نہیں کر سکتی جب تک کہ اپنے شوہر کا تمام حق ادا نہ کر دے، اگر وہ عورت سے حاجت پوری کرنے کا مطالبہ کرے جبکہ وہ اونٹ کی پشت پر ہوتب بھی اسے اپنے آپ سے نہ روکے۔‘‘ (۳)
{32}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ ایسی عورت کی طرف نظرِ رحمت نہیں فرمائے گا جو اپنے شوہر کا شکریہ اد انہیں کرتی حالانکہ وہ اس سے بے پرواہ نہیں ہو سکتی۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المستدرک،کتاب النکاح، حق الزوج علی زوجتہ، الحدیث:۲۸۲۴،ج۲،ص۵۴۸۔
2…الترغیب والترھیب،کتاب النکاح،باب ترغیب الزوج فی الوفائ…الخ، الحدیث:۳۰۲۰، ج۳، ص۲۵۔
3…المعجم الکبیر، الحدیث:۵۰۸۴،ج۵،ص۲۰۰۔
4…البحر الزخارالمعروف بمسند البزار ،مسند عبد اللہ بن عمرو بن العاص ،الحدیث:۲۳۴۹،ج۶،ص۳۴۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع