دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

زیادہ مستحق ہیں کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سجدہ کیا جائے۔‘‘ (۱)

{26}…حضرت سیِّدُنا ابنِ ابی اوفٰی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ ’’جب حضرت سیِّدُنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ شام سے واپس آئے تومیٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سجدہ کیا۔ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے استفسار فرمایا: ’’یہ کیا (طریقہ) ہے؟‘‘ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں شام گیا تو انہیں دیکھا کہ اپنے سرداروں اور پادریوں کو سجدہ کرتے ہیں ، پس میں نے بھی ارادہ کر لیا کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سجدہ کروں۔‘‘ توارشاد فرمایا: ’’ایسا نہ کرو کیونکہ اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے، اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! عورت اس وقت تک اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کا حق ادا نہیں کر سکتی جب تک کہ اپنے شوہر کا حق ادا نہ کرے۔‘‘ (۲)

{27}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ نصیحت بیان ہے: ’’اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو اس کے عظیم حق کی وجہ سے سجدہ کرے، کوئی عورت اس وقت تک ایمان کی حلاوت نہیں پا سکتی جب تک کہ وہ اپنے شوہر کا حق ادا نہ کرے۔ اگر مرد اسے اپنی حاجت پوری کرنے کے لئے بلائے اس حال میں کہ وہ اونٹ کی پشت پر ہو (تب بھی اسے اپنے آپ سے نہ روکے )۔‘‘ (۳)

{28}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشادِ پاک ہے: ’’کیا میں تمہیں اس بات کی خبر نہ دوں کہ جنّتی عورتیں کون سی ہیں ؟‘‘ ہم نے عرض کی:’’ جی ہاں !یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!‘‘ ارشاد فرمایا: اپنے شوہر سے بہت زیادہ محبت کرنے والی اور بہت زیادہ بچے جننے والی اورجب اس کا شوہر غصہ میں ہو یا اسے تکلیف دی جائے یا اس کا شوہر اس سے ناراض ہو جائے تو وہ کہے: ’’یہ میرا ہاتھ تیرے ہاتھ میں ہے میں اس وقت تک نہیں سوؤں گی جب تک تو راضی نہ ہو جائے۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود،کتاب النکاح،باب فی حق الزوج علی المراۃ ،الحدیث:۲۱۴۰،ص۱۳۸۰۔

2الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب النکاح، باب معاشرۃ الزوجین، الحدیث:۴۱۵۹،ج۶،ص۱۸۶۔

3المستدرک،کتاب البر والصلۃ، باب حق الزوج علی الزوجۃ، الحدیث:۷۴۰۵،ج۵،ص۲۴۰۔

4المعجم الصغیر للطبرانی، الحدیث:۱۱۸،ج۱،الجزء الاول،ص۴۶۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن