30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی پھوپھی) سے دریافت فرمایا: ’’تیر ااپنے شوہر سے کیسا برتاؤ ہے؟‘‘ اس نے عرض کی: ’’میں نے اس کی خدمت میں کوئی کمی نہیں کی لیکن اب میں اس سے عاجز آگئی ہوں۔‘‘تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’تم کیسے اس سے عاجز آگئی ہو وہ تو تیری جنت اور دوزخ ہے۔‘‘ (۱)
{20}…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ میں نے رحمت ِ عالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی: ’’عورت پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ شوہر کا۔‘‘ پھر میں نے عرض کی: ’’مرد پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ ‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اس کی ماں کا۔‘‘ (۲)
{21}…ایک عورت نے حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں عرض کی: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں عورتوں کی طرف سے قاصد ہ بن کر خدمتِ اقدس میں حاضر ہو ئی ہوں۔‘‘پھر اس نے مردوں کے لئے جہاد کے اجر اور مالِ غنیمت کا تذکرہ کیا پھربولی:’’ہمارے لئے اس کے بدلے میں کیا ہے؟‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’تجھے جو بھی عورت ملے اسے میری طرف سے یہ بات پہنچا دے کہ بے شک خاوند کی اطاعت اور اس کے حق کو جاننا اس(یعنی جہاد اور مالِ غنیمت) کے برابر ہے اور تم میں سے بہت کم عورتیں ایسا کرتی ہیں۔‘‘ (۳)
{22}…ایک شخص اپنی بیٹی کو لے کر رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہِ بیکس پناہ میں حاضر ہو کر عرض گزار ہوا: ’’میری یہ بیٹی شادی سے انکار کرتی ہے۔‘‘ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس سے ارشاد فرمایا: ’’اپنے باپ کی بات مان لو۔‘‘ اس نے عرض کی:’’اس ذات کی قسم جس نے آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو نبی ٔ برحق بنا کر بھیجا! میں اس وقت تک شادی نہیں کروں گی جب تک آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھے یہ نہ بتا دیں کہ بیوی پر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث عمۃ حصین، الحدیث:۲۷۴۲۱،ج۱۰،ص۳۸۳۔
المعجم الکبیر، الحدیث: ۴۴۹، ج۲۵،ص۱۸۳۔
2…السنن الکبرٰی للنسائی،کتاب عشرۃ النسائ،باب حق الرجل علی المرأۃ، الحدیث:۹۱۴۸،ج۵،ص۳۶۳۔
3…کتاب المجروحین من المحدثین لابن حبان، الرقم۳۵۰رشدین بن کریب،ج۱،ص۳۷۸،بتغیرٍقلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع