30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{15}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حجۃُ الوداع کے موقع پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمدو ثنا اور وعظ ونصیحت کرنے کے بعد ارشاد فرمایا:’’سُن لو! عورتوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آؤ، کیونکہ وہ تمہارے پاس قیدیوں کی مانند ہیں ، تم ان کی کسی چیز کے مالک نہیں۔ ہاں ! اگر وہ کوئی واضح غلطی کریں تو انہیں بستروں سے الگ کر دو اور ایسی مار مارو کہ نہ ہڈی ٹوٹے اور نہ ہی نشان پڑے، اگر وہ تمہا را کہنا مانیں تو ان پر ظلم مت کرو۔ خبردار! تمہاری عورتوں پر تمہا رے حقوق ہیں اور تم پر تمہاری عورتوں کے حقوق ہیں۔ ان پر تمہارا حق یہ ہے کہ وہ تمہارے بستروں کوان سے پامال نہ کرائیں جنہیں تم ناپسندکرتے ہو اور نہ ہی تمہاری اجازت کے بغیر گھر میں کسی ایسے شخص کو داخل ہونے دیں جو تمہیں ناپسند ہو جبکہ تم پران کا حق یہ ہے کہ تم ان کے کھانے پینے اور پہننے کے معاملات میں اچھا برتاؤ کرو۔‘‘ (۱)
شوہر کے حقوق کے متعلق احادیث ِ مبارکہ :
{16}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، محبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنت نشان ہے:’’جو عورت اس حال میں مری کہ اس کا شوہر اس سے راضی تھا تو وہ جنت میں داخل ہو گی۔‘‘ (۲)
{17}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جب عورت پانچ وقت نماز پڑھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرے تو وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے گی داخل ہو جائے گی۔‘‘ (۳)
{18}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے:جب عورت پانچوں نمازیں پڑھے، رمضان کے روزے رکھے، اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرے تو اسے کہا جائے گا:’’جنت کے جس دروازے سے چاہے، داخل ہو جا۔‘‘ (۴)
{19}…سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک شادی شدہ عورت (یعنی حضرت سیِّدُنا حصین بن محصن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی،کتاب الرضاع،باب ما جاء فی حق المرأۃ علی زوجھا، الحدیث:۱۱۶۳،ص۱۷۶۶۔
2…جامع الترمذی،کتاب الرضاع،باب ماجاء فی حق الزوج علی المراۃ ،الحدیث:۱۱۶۱،ص۱۷۶۵۔
3…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب النکاح، باب معاشرۃ الزوجین، الحدیث:۴۱۵۱،ج۶،ص۱۸۴۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث عبد الرحمٰن بن عوف الزھری ،الحدیث:۱۶۶۱،ج۱،ص۴۰۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع