30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{10}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ حقیقت بیان ہے:’’بے شک عورت ٹیڑھی پسلی سے پیدا کی گئی ہے اگر تم اسے سیدھا کرو گے تو توڑ دو گے، لہٰذا اس سے نرمی کا برتاؤ کرتے ہوئے زندگی بسر کرو۔‘‘ (۱)
{11}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے: ’’میں تمہیں وصیت کرتا ہوں کہ عورتوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آؤ کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلیوں میں سب سے ٹیڑھی اوپر والی ہوتی ہے اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو توڑ دو گے اور اگر اسے چھوڑ دو گے تو ٹیڑھی ہی رہے گی، پس عورتوں کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آؤ۔‘‘ (۲)
{12}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے: ’’عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے وہ تیرے لئے کبھی سیدھی نہیں ہو سکتی اگر تو اس سے گزارا کرنا چاہے تو اسی حالت میں کر سکتا ہے اور سیدھا کرنا چاہے گا تو توڑ دے گا اور توڑنا طلاق دینا ہے۔‘‘ (۳)
{13}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمان خوشبو دارہے: ’’کوئی مومن مرد (یعنی شوہر) کسی مؤمنہ عورت (یعنی بیوی) سے بغض نہیں رکھتا۔(البتہ!)اگر اس کی ایک عادت بُری لگے تو دوسری عادت سے وہ خوش ہو جائے گا یا اس کے علاوہ کچھ اور فرمایا۔‘‘ (۴)
{14}…ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے دریافت کیا: ’’ یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! ہم میں سے کسی پراس کی بیوی کا کیا حق ہے ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’جب تم خود کھاؤتواسے بھی کھلاؤ اورجب خود پہنو تو اسے بھی پہنا ؤ اور چہرے پر مت مارو اور اسے برے الفاظ نہ کہو (جیسے اللہ تیرا برا کرے!)اور اس سے (وقتی) قطعِ تعلق کرنا ہو تو گھر میں کرو۔‘‘ (۵)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب النکاح، باب معاشرۃ الزوجین، الحدیث:۴۱۶۶،ج۶،ص۱۸۹۔
2…صحیح البخاری،کتاب احادیث الانبیاء،باب خَلْقِ آدَمَ وَذُرِّیَّتِہِ،الحدیث:۳۳۳۱،ص۲۶۹۔
3…صحیح مسلم ،کتاب الرضاع ،باب الوصیۃ بالنسائ، الحدیث:۳۶۴۳، ص۹۲۶۔
4…صحیح مسلم،کتاب الرضاع،باب الوصیۃ بالنسائ، الحدیث:۳۶۴۵،ص۹۲۶۔
5…سنن ابی داود،کتاب النکاح،باب فی حق المراۃ علی زوجھا، الحدیث:۲۱۴۲،ص۱۳۸۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع