30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں بھلائی ہی بھلائی ہے۔
{4}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جس شخص نے کسی عورت سے کم یا زیادہ مہر پر نکاح کیا اور اس کے دل میں اسے ادا کرنے کا ارادہ نہیں تو اس نے اسے دھوکا دیا اور اس کا حق ادا کئے بغیر مر گیا تو وہ بروزِ قیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ زانی (شمار) ہو گا۔‘‘ (۱)
{5}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ نصیحت نشان ہے:’’تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور ہر ایک سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا، مسلمانو ں کا امام (یعنی حکمران) نگران ہے اس سے اس کے ماتحتوں (یعنی عوام) کے بارے میں پوچھا جائے گا، عورت اپنے شوہر کے گھر میں نگران ہے اس سے اس کی رعایا (یعنی بچوں ) کے بارے میں سوال ہو گا، مرد اپنے گھر میں نگران ہے اوراس سے اس کے ماتحتوں (یعنی بیوی بچوں ) کے بارے میں پوچھا جائے گا اور خادم اپنے آقا کے مال کا نگران ہے اس سے اس کے بارے میں سوال ہو گا، (الغرض) تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور ہر ایک سے اس کے ماتحتوں کے بارے میں سوال ہو گا۔‘‘ (۲)
{6}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’لوگوں میں کامل ایمان والا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیں اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی کے حق میں بہتر ہو۔‘‘ (۳)
{7}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:’’بے شک لوگوں میں سے کامل ایمان والا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں اور وہ اپنے گھروالوں پر نرمی کرنے والا ہو۔‘‘ (۴)
{8}…دوسری روایت میں ہے: ’’تم میں سب سے اچھا وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھا ہے۔‘‘ (۵)
{9}…ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’اور میں اپنے گھر والوں کے لئے تم سب سے بہتر ہوں ۔‘‘ (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الصغیر للطبرانی، الحدیث:۱۱۱، الجزء الاول،ص۴۳۔
2…صحیح البخاری،کتاب الجمعۃ، باب الجعمۃ فی القری والمدن، الحدیث:۸۹۳، ص۷۰۔
3…جامع الترمذی ،کتاب الرضاع ،باب ماجاء فی حق المراۃ علی زوجھا ،الحدیث:۱۱۶۲،ص۱۷۶۵۔
4…جامع الترمذی ،ابواب الایمان ،باب فی استکمال الایمان والزیادۃ والنقصان ،الحدیث:۲۶۱۲،ص۱۹۱۵۔
5…جامع الترمذی،ابواب المناقب ،باب فضل ازواج النبی،الحدیث:۳۸۹۵،ص۲۰۵۰۔
6…جامع الترمذی،ابواب المناقب ،باب فضل ازواج النبی،الحدیث:۳۸۹۵،ص۲۰۵۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع