دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

پہلی وجہ:

مرد علم و عقل میں عورتوں سے زائد ہوتے ہیں ، ان کے دل مشقت طلب کاموں کو برداشت کرنے کی سکت رکھتے ہیں اور اسی طرح وہ قوت و طاقت، عموماً معاہدۂ کتابت(یعنی غلام کا اپنے مالک سے یہ طے کر لینا کہ وہ اتنی رقم اسے کما دے تو آزاد ہو جائے گا)، گھڑسواری اور تیر اندازی میں بھی برتر ہوتے ہیں ، علمائے کرام ، امامتِ کبریٰ اور صغریٰ بھی انہی میں پائی جاتی ہے۔ مجاہد،مؤذن اور خطیب مرد ہی ہوتے ہیں ، مساجد میں جمعہ اور اعتکاف کا انعقاد بھی مرد ہی کرتے ہیں ، حدود و قصاص اور نکاح وغیرہ میں بھی مردوں کی گواہی لی جاتی ہے، میراث کی زیادتی، عورتوں کو میراث میں عصبہ بنانا اور دیت کا ضامن ہونا بھی مردوں سے ہی متعلق ہے، نکاح، طلاق، رجعت اور کئی بیویوں کی ولایت کا حق بھی مرد ہی کو حاصل ہے، نیز نسب کی نسبت بھی انہی کی طرف ہوتی ہے۔

دوسری وجہ:

مہر اور نان ونفقہ وغیرہ دینا بھی مردوں کا کام ہے۔ چنانچہ،

{1}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اگر میں کسی کو سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں اس لئے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ان پر شوہروں کے حقوق ہیں۔‘‘ (۱)

جب عورت کا نان ونفقہ مرد کے ذمہ ہے تو وہ اس کے ہاتھ میں ایک عاجز قیدی کی طرح ہے۔ چنانچہ،

{2}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’عورتوں کے ساتھ بھلائی کرو کیونکہ وہ تمہارے ہاں قیدی ہیں۔‘‘ (۲)

{3}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’کمزور غلاموں اور عورتوں کے بارے میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرو۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود ،کتاب النکاح ،باب فی حق الزوج علی المراۃ ،الحدیث:۲۱۴۰،ص۱۳۸۰۔

2جامع الترمذی ،ابواب الرضاع ،باب ما جاء فی حق المراۃ علی زوجھا ،الحدیث:۱۱۶۳،ص۱۷۶۶۔

3الجامع الصغیرللسیوطی، الحدیث:۱۲۶،ص۱۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن