30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم باری میں عدل فرماتے اور رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں عرض کرتے:’’یاالٰہی عَزَّوَجَلَّ! یہ میری تقسیم ہے جس کا مالک میں ہوں پس جس کا تومالک ہے اورمیں نہیں ، اس میں مجھے ملامت نہ فرما۔‘‘ (۱)
{6}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’بے شک عدل کرنے والے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دائیں جانب نور کے منبروں پر ہوں گے اور اس کی دونوں جانبیں دائیں ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے اہل وعیال اور اپنی رعایا میں عدل کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں۔‘‘ (۲)
تنبیہ:مذکورہ وعید کی بنا پر اس کاکبیرہ ہونا واضح ہے کیونکہ اس میں ناقابل برداشت تکلیف ہے اگرچہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے ذکر نہیں کیا۔
کبیرہ نمبر274: بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا جیسے مہر، نفقہ وغیرہ
کبیرہ نمبر275: حقوقِ شوہر ادا نہ کرنا مثلاً بلا عذرِ شرعی جماع سے
روکنا
اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے:
{۱}:وَبُعُوۡلَتُہُنَّ اَحَقُّ بِرَدِّہِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ اِنْ اَرَادُوۡۤا اِصْلٰحًاؕ (پ۲، البقرۃ:۲۲۸)
ترجمۂ کنزالایمان:اوران کے شوہروں کو اس مدت کے اندران کے پھیرلینے کاحق پہنچتاہے اگرملاپ چاہیں۔
اس کے بعد ارشاد فرمایا:
{۲}:وَلَہُنَّ مِثْلُ الَّذِیۡ عَلَیۡہِنَّ بِالْمَعْرُوۡفِ۪ وَ لِلرِّجَالِ عَلَیۡہِنَّ دَرَجَۃٌ ؕ (پ۲،البقرۃ: ۲۲۸)
ترجمۂ کنزالایمان:اور عورتوں کابھی حق ایسا ہی ہے جیساان پر ہے شرع کے موافق اور مردوں کوان پرفضیلت ہے۔
جب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے یہ وضاحت فرمائی کہ مرد کے طلاق دے کر رجوع کر لینے سے مقصود عورت کی اصلاح کرنا ہے اور اسے تکلیف پہنچانا مراد نہیں ، تو اس کے بعد یہ وضاحت بھی فرما دی کہ’’میاں بیوی میں سے ہر ایک کا دوسرے پر کچھ حق ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاارشاد فرماتے ہیں :’’ اس آیت مبارکہ کی وجہ سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب النکاح،باب فی القسم بین النسائ،الحدیث:۲۱۳۴،ص۱۳۸۰۔
2…صحیح مسلم،کتاب
الامارۃ ، باب فضیلۃ الامیر…الخ، الحدیث:۴۷۲۱،ص۱۰۰۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع