30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ کو ہی ملامت کرے۔‘‘ (۱)
{41}…ایک روایت میں ہے کہ’’اسے برص کی بیماری لگ جائے تو اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔‘‘ (۲)
{42}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ برکت نشان ہے:’’کھانے کے درمیان میں برکت نازل ہوتی ہے پس کناروں سے کھاؤ اور درمیان سے نہ کھاؤ۔‘‘ (۳)
{43}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے:’’جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو درمیان سے نہ کھائے بلکہ ایک کنارے سے کھائے۔‘‘ (۴)
{44}…سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’بہترین سالن سرکہ ہے۔‘‘ (۵)
{45}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ برکت نشان ہے:’’زیتون کا تیل کھاؤ اور اس سے (اپنے بدن پر)مالش کرو کیونکہ یہ انتہائی با برکت درخت سے (حاصل کیا جاتا) ہے۔‘‘ (۶)
{46}… ایک روایت میں ہے کہ’’بے شک یہ طیب اور برکت والا ہے۔‘‘ (۷)
{47}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے: ’’گوشت دانتوں سے نوچ کر کھاؤ کہ اس طرح یہ زیادہ لذیذ اور جلدی ہضم ہونے والا ہے۔‘‘ (۸)
{48}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک بکری کے شانے کا گوشت کاٹ کر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود ،کتاب الأطعمۃ ،باب فی غسل الید من الطعام ،الحدیث:۳۸۵۲،ص۱۵۰۶۔
2…المعجم الکبیر ، الحدیث:۵۴۳۵،ج۶،ص۳۵۔
3…جامع الترمذی ،ابواب الأطعمۃ ،باب ماجاء فی کراھیۃ الأکل من وسط الطعام،الحدیث:۱۸۰۵،ص۱۸۳۵۔
4…سنن ابی داود،کتاب الأطعمۃ،باب فی الأکل من اعلی الصحفۃ، الحدیث:۳۷۷۲، ص۱۵۰۱۔
5…صحیح مسلم ،کتاب الأشربۃ ،باب فضیلۃ الخل والتادم بہ ،الحدیث:۵۳۵۰،ص۱۰۴۴۔
6…جامع الترمذی ،ابواب الأطعمۃ ،باب ماجاء فی أکل الزیت ،الحدیث:۱۸۵۱،ص۱۸۳۹۔
7…المستدرک،کتاب التفسیر،تفسیر سورۃ النور،باب کلوا الزیت وادھنوا بہ، الحدیث:۳۵۵۷،ج۳،ص۱۶۲۔
8…جامع الترمذی، ابواب الأطعمۃ ،باب ماجاء أنہ قال:انھشوا اللحم نھشا ،الحدیث: ۱۸۳۵، ص۱۸۳۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع