دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے گھر میں خیرو برکت زیادہ کرے اسے چاہئے کہ جب کھانا سامنے آئے تو وضو کرے اور جب کھانا کھا لے تو بھی وضو کرے (یعنی ہاتھ دھوئے)۔‘‘ (۱)

کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کو حضرت سیِّدُنا امام سفیان ثوری(متوفی ۱۶۱ھ)اور حضرت سیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا (متوفی ۱۷۹ھ)نے ناپسند فرمایا اور حضرت سیِّدُنا امام بیہقیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی ( متوفی۴۵۸ھ)فرماتے ہیں :’’اسی طرح ہمارے امام حضرت سیِّدُنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ)نے مسلم شریف کی اس روایت کی وجہ سے ہاتھ نہ دھونا مستحب قرار دیا ہے۔ چنانچہ،

{38}…(ایک دفعہ)سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم(قضائے حاجت سے فارغ ہو کر تشریف لائے، آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا اور عرض کی گئی:’’کیا آپ وضو نہیں فرمائیں گے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’میں نماز نہیں پڑھ رہا کہ وضو کروں (۲)۔‘‘ (۳)

{39}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:’’بے شک مجھے وضو کا حکم دیا گیا ہے جبکہ میں نماز کے لئے کھڑا ہوں۔‘‘ (۴)

{40}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس کے ہاتھ پر گوشت کی چکناہٹ لگی ہو اور وہ ہاتھ دھوئے بغیر سو جائے اور اسے کوئی چیز(یعنی کوئی موذی جانور)نقصان پہنچائے تو وہ اپنے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…سنن ابن ماجہ،ابواب الأطعمۃ ،باب الوضوء عند الطعام ،الحدیث:۳۲۶۰،ص۲۶۷۴۔

2…یہ حدیث بیانِ جواز کے لئے ہے ورنہ سرکارِ عالی وقار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادتِ مبارکہ یہی تھی کہ کھانے سے قبل کھانے کاوضو فرماتے اورکبھی ایسا عمل بھی فرما تے جو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی مبارک عادت کے خلاف ہوتا تاکہ اُمَّت کو مسئلہ معلوم ہوجائے۔ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے قول وفعل سے بتایا کہ کھانا کھانے سے پہلے وضو کرنا واجب نہیں اور گزشتہ احادیث ِ مبارکہ سے ثابت ہے کہ کھانے سے قبل ہاتھ دھونا سنت ِ مبارکہ ہے۔ چنانچہ، ’’بہارِ شریعت‘‘ میں منقول ہے: ’’سنت یہ ہے کہ قبلِ طعام اور بعد ِ طعام دونوں ہاتھ گٹوں تک دھوئے جائیں۔ بعض لوگ صرف ایک ہاتھ یا فقط انگلیاں دھو لیتے ہیں بلکہ صرف چٹکی دھونے پر کفایت کرتے ہیں اس سے سنت ادا نہیں ہوتی۔‘‘ (بہار شریعت،کھانے کا بیان،حصہ ۱۶، ص۱۹)

3…صحیح مسلم ،کتاب الحیض،باب جواز أکل المحدث الطعام…الخ ،الحدیث:۸۲۸،ص۷۳۷۔

4…سنن ابی داود ،کتاب الأطعمۃ ،باب فی غسل الیدین عند الطعام ،الحدیث:۳۷۶۰،ص۱۵۰۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن