30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں یاد آنے پر اس نے کہا:’’بِسْمِ اللہِ اَ وَّلَہٗ وَآخِرَ ہٗیعنی اللہ کے نام سے اس کھانے کی ابتدا اور انتہا کرتا ہوں۔‘‘ سرکار مدینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’شیطان اس شخص کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا جب اس نے بسماللہ شریف پڑھی تو شیطان نے جو کچھ کھایا تھا قے کر دیا۔‘‘ (۱)
{34}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جسے یہ پسند ہو کہ شیطان اس کے قیلولہ(یعنی دن میں آرام ) کرنے اور رات گزارنے کی جگہ اور کھانے میں خلل اندازی نہ کرے تو اسے چاہئے کہ گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرے اور کھانے سے قبل بسماللہ شریف پڑھے۔‘‘ (۲)
گناہ معاف کرانے کا نسخۂ کیمیا:
{35}…حضرت سیِّدُنا معاذ بن اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے:’’جس نے کھانا کھانے کے بعد یہ دعا پڑھی اس کے پچھلے گناہ معاف ہو جائیں گے: ’’اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنِی ھٰذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍیعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کا شکر ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور مجھے میری طاقت اور قوت کے بغیر یہ رزق عطا فرمایا۔‘‘ (۳)
کھانے سے پہلے اور بعدوضو کرنا:
{36}…حضرت سیِّدُنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :میں نے تورات میں پڑھا کہ کھانے کے بعد وضو کرنا برکت کا ذریعہ ہے۔ میں نے یہ بات حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے ذکر کی اور تورات میں جو کچھ پڑھا تھا اس کے متعلق بتایا تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’کھانے میں برکت کا ذریعہ اس سے پہلے وضو کرنا (یعنی دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا)ہے۔‘‘ (۴)
{37}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ برکت نشان ہے:’’جسے یہ پسند ہو کہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث امیۃ بن مخشی، الحدیث:۱۸۹۸۵،ج۷، ص۱۰۔
2…المعجم الکبیر، الحدیث:۶۱۰۲، ج۶، ص۲۴۰، بدون قولہ’’ ولا مبیتاًْ‘‘۔
3…سنن ابی داود ،کتاب اللباس ،باب مایقول اذا لبس ثوبا جدیدا ،الحدیث:۴۰۲۳،ص۱۵۱۷۔
4…جامع
الترمذی،ابواب الأطعمۃ،باب ماجاء فی الوضوء قبل الطعام وبعدہ،الحدیث:۱۸۴۶،ص۱۸۳۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع