30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{30}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ برکت نشان ہے:’’جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنی اُنگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ نہیں جانتاکہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔‘‘ (۱)
{31}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حکمت نشان ہے:’’جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنی انگلیوں کونہ چھوئے جب تک انہیں چاٹ نہ لے یا چاٹ نہ لیا جائے۔‘‘ (۲)
{32}…حضرت سیِّدُناابوحذیفہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ جب کبھی ہم سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ کھانا کھانے لگتے تو ہم میں سے کوئی بھی شروع نہ کرتا جب تک آقا صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم شروع نہ فرما لیتے۔ ایک بار ہم کھانے پر حاضر تھے کہ ایک اعرابی (یعنی بدو) تیزی سے آیا گویا اسے دھکیلا جا رہا ہے ۔ اس نے آتے ہی کھانے کی طرف ہاتھ بڑھایا تو مَحبوبِ رَبُّ العزت، محسنِ انسانیت صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا۔ پھر ایک لونڈی آئی گویا اسے بھی دھکیلا جا رہا تھا۔ وہ بھی آتے ہی کھانے پرلپکی اور ہاتھ آگے بڑھایا۔ سرکا رِ مدینہ، را حت ِقلب وسینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کا ہاتھ بھی پکڑ لیا اور ارشاد فرمایا: ’’جس کھانے پر اللہ عَزَّوَجَلَّکا نام نہ لیا جائے وہ شیطان کے لئے حلال ہو جاتا ہے۔ شیطان اس اعرابی کو لے کر آیا تاکہ اس کے ساتھ کھانا کھائے۔ میں نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا پھر اس لونڈی کو لے کر آیا تا کہ کھانا کھا لے لیکن میں نے اس کا ہاتھ بھی پکڑ لیا۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! بے شک ان دونوں کے ہاتھوں کے ساتھ شیطان کا ہاتھ بھی میرے ہاتھ میں ہے۔‘‘ (۳)
شیطان کو قے آ گئی:
{33}… صحابی ٔ رسول، حضرت سیِّدُناامیہ بن مخشی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ ایک شخص کھانا کھا رہا تھا اور رحمت ِ عالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماسے ملاحظہ فرمارہے تھے۔ اس نے بسم اللہ شریف نہیں پڑھی تھی آخر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب الأشربۃ ،باب استحباب لعق الأصابع والقصعۃ…الخ ،الحدیث:۵۳۰۷، ص۱۰۴۱۔
2…صحیح مسلم ،کتاب الأشربۃ ،باب استحباب لعق الأصابع والقصعۃ…الخ ،الحدیث:۵۲۹۴،ص۱۰۴۰۔
کتاب الجامع لمعمرمع المصنف لعبد الرزاق،کتاب الجامع،باب لعق الأصابع،الحدیث:۱۹۷۲۴، ج۱۰،ص۳۴۔
3…سنن ابی داود ،کتاب الأطعمۃ ،باب التسمیۃ علی الطعام ،الحدیث:۳۷۶۶،ص۱۵۰۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع