دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{26}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک دوسرے کے مقابلے میں کھانے پر فخر کرنے والوں کے ہاں کھانا کھانے سے منع فرمایا ہے۔ (۱)

شافعی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کے نزدیک اس کا خلاصہ یہ ہے کہ’’ولیمہ کی دعوت چند شرائط کے ساتھ قبول کرنا واجب ہے اور اس کے علاوہ دیگر تمام دعوتیں قبول کرنا مستحب ہے۔‘‘

{27}سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انگلیاں چاٹنے اور برتن صاف کرنے کا حکم دیا ا ور ارشاد فرمایا: ’’تم نہیں جانتے کہ تمہارے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔‘‘ (۲)

{28}شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشادِ مبارک ہے:’’جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اسے چاہئے کہ اٹھا لے اور اس سے تکلیف دہ چیز (یعنی مِٹی وغیرہ) صاف کر کے کھا لے اور شیطان کے لئے نہ چھوڑے، اپنے ہاتھ رومال سے اس وقت تک صاف نہ کرے جب تک انگلیوں کو چاٹ نہ لے کیونکہ وہ نہیں جانتاکہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔‘‘ (۳)

{29}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشادِ حقیقت بنیاد ہے: ’’بے شک شیطان تم میں سے کسی کے پاس ہر کام کے وقت اپنی حیثیت کے مطابق آ جاتا ہے یہاں تک کہ وہ کھانے کے وقت بھی آ جاتا ہے۔ لہٰذا جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اٹھا لے اور اس سے اذیت والی شے(یعنی مِٹی وغیرہ) صاف کر کے کھا لے اور اسے شیطان کے لئے نہ چھوڑے۔ پھر جب فارغ ہو جائے تو انگلیاں چاٹ لے کیونکہ وہ نہیں جانتاکہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔‘‘ (۴)

حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’برکت کھانے کے آخر میں ہے۔‘‘ (۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود ،کتاب الأطعمۃ ،باب فی طعام المتباریین ،الحدیث:۳۷۵۴،ص۱۵۰۰۔

2صحیح مسلم ،کتاب الأشربۃ ،باب استحباب لعق الأصابع والقصعۃ…الخ ،الحدیث:۵۳۰۶،ص۱۰۴۱۔

3المرجع السابق ،الحدیث:۵۳۰۱،ص۱۰۴۰۔

4المرجع السابق ،الحدیث:۵۳۰۳،ص۱۰۴۱۔

5الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب الأطعمۃ،باب آداب الأکل،الحدیث:۵۲۲۹،ج۷،ص۳۳۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن