30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ)کے نزدیک یہ حکم صرف کھانے کے بارے میں ہے نہ کہ اس پر جھپٹ پڑنے کے بارے میں۔ جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں۔
خاتمہ
{20}…حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے: ’’بد ترین کھانا اس ولیمے کا ہے جس میں مالداروں کو تو دعوت دی جاتی ہے مگر مساکین کو نہیں بلایا جاتا۔ جو(بلاعذرِ شرعی) دعوت پر نہ آیا اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی کی۔‘‘ (۱)
{21}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’سب سے برا کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے جس میں آنے والوں کو روک دیا جائے اور انکار کرنے والے کو دعوت دی جائے اور جس نے دعوت قبول نہ کی اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی کی۔‘‘ (۲)
{22}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی کو ولیمے میں بلایا جائے تو ضرور آئے۔‘‘ (۳)
{23}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جب تم میں سے کسی کو اس کا بھائی شادی یا کسی اور موقع پر دعوت دے تو اسے چاہئے کہ قبول کرے۔‘‘ (۴)
{24}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اگر تمہیں کراع مقام کی بھی دعوت دی جائے تو قبول کرو(’’کراع‘‘ خلیص مقام کے قریب ایک جگہ ہے۔ازمصنف)۔‘‘ (۵)
{25}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جب تم میں سے کسی کو کھانے کی دعوت دی جائے تو اسے ضرور قبول کرے، پھر چاہے کھائے، چاہے نہ کھائے۔‘‘ (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب النکاح ،باب الأمر بإجابۃ الداعی إلی دعوۃ، الحدیث:۳۵۲۱،۳۵۲۳،ص۹۱۸۔
2…المرجع ا لسابق ،الحدیث:۳۵۲۵۔ 3…المرجع ا لسابق ،الحدیث:۳۵۰۹،ص۹۱۷۔
4…المرجع ا لسابق ،الحدیث:۳۵۱۳۔ 5…المرجع السابق ،الحدیث:۳۵۱۷،ص۹۱۸۔
6…المرجع السابق ،الحدیث:۳۵۱۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع