دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

سیِّدُنا ابن صباغ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ(متوفی۴۷۷ھ) کا قول اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ یہاں مروّت کو ترک کرنے کی وجہ سے گواہی مردود نہ ہو گی کیونکہ مروّت ترک کرنا حرام نہیں بلکہ گواہی مردود ہونے کی وجہ صغیرہ گناہ پر اصرار کرنا ہے اس لئے کہ یہی اصرار بعد میں کبیرہ بن جاتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ دو الگ اور مختلف معاملے ہیں جو صرف کھانے سے متعلق ہیں۔ لہٰذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی شخص عمدہ اور لذیذ کھانے پر جھپٹ پڑے یا اس طرح اپنی پلیٹ میں کھانا اٹھا کر اسے بھر لے جیسا کہ عموما گھٹیا لوگ کرتے ہیں اور ایسا گھٹیا فعل حاضرین پر گراں گزرتا ہے اور وہ حیا سے اپنی آنکھیں جھکا لیتے ہیں پس یہ عمل مروّت و حیا کے دامن کو چاک کرنے والا ہے۔ لہٰذا گواہی مردود ہونے کے لئے کسی کا ایسی دعوت میں بِن بلائے ایک ہی بار جانا کافی ہے اور بار بار جانے کا بھی کوئی اعتبار نہیں۔

ظاہر یہ ہے کہ انہوں نے حضرت سیِّدُنا ابن صباغ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ(متوفی۴۷۷ھ) کا کلام ذکر کرنے کے بعد یہ قول اپنے استاذ حضرت سیِّدُنا امام اذرعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی۷۸۳ھ)سے لیا ہے اور ان کے علاوہ نے اسے صغیرہ قرار دیا ہے جو تکرار سے کبیرہ بن جاتا ہے اور یہ بات گزر چکی ہے کہ دینار کا چوتھائی حصہ بھی غصب کرنا کبیرہ گناہ ہے اور ایک یا دو بار کا کھانا غالباً اس حد تک تو نہیں پہنچتا۔ البتہ! یہ خلافِ مروّت ہے۔ ہاں جیسا کہ بعض گھٹیا طفیلیے کرتے ہیں کہ جب کسی خاص دعوت میں جاتے ہیں تو عمدہ و لذیذ کھانے پر جھپٹ کر کافی مقدار میں اٹھا لیتے ہیں جو کہ صاحبِ خانہ پر بہت گراں گزرتا ہے لیکن وہ لوگوں سے شرماتے ہوئے اور مروّت سے خاموش رہتا ہے۔ پس یہ مروّت کو داغدارکرنے اور دستارِحیا کو تار تار کرنے والی عادت ہے۔ لہٰذا ایک بار ایسا کرنے سے ہی گواہی مردود ہوجائے گی۔

’’اَ لْمُؤقَف لِلْجَیْلی‘‘میں ہے کہ ’’اس طفیلی کی گواہی مقبول نہیں جو بِن بُلائے لوگوں کی دعوت میں شریک ہو جاتا ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی (متوفی۲۰۴ھ) نے بھی یہی کہا ہے اور ہم کسی کو نہیں جانتے جواس کے مخالف ہو کیونکہ مرفوع حدیث ِ پاک ہے کہ’’جو بِن بلائے کھانے کے لئے آیا وہ چور بن کر آیا اورڈاکو بن کر نکلا۔‘‘ کیونکہ وہ حرام کھاتا ہے اور ایسا کام کرتا ہے جس میں سفاہت، کمینگی اور مروّت کا ختم ہونا پایا جاتا ہے۔ اگر وہ بار بار ایسا نہ کرے تو اس کی گواہی مردود نہیں کیونکہ یہ صغیرہ گناہ ہے۔ (۱)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المغنی لابن قدامۃ،کتاب الشہادات ،مسألۃ۱۸۹۰،فصل ولا تقبل شھادۃ الطفیلی،ج۱۴،ص۱۶۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن