30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تجھے جس چیز کی خواہش پیدا ہو اسے کھا ڈالے۔‘‘ (۱)
{15}…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ارشاد فرماتی ہیں : حضورنبی ٔاکرم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے دن میں دو مرتبہ کھاتے دیکھا تو ارشاد فرمایا:’’اے عائشہ ! کیا تم پسند کرتی ہو کہ پیٹ بھرنا تمہارا مشغلہ ہو، دن میں دو مرتبہ کھانا اسراف ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ اسراف کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔‘‘ (۲)
{16}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظم ہے:’’کھاؤ، پیؤاور صدقہ کرو مگر اس میں اسراف اور تکبر نہ ہو۔‘‘ (۳)
{17}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’بے شک میری امت میں سب سے شریر وہ لوگ ہیں جنہوں نے نعمتیں پائی اور ان کے جسم موٹے تازے ہو گئے۔‘‘ (۴)
{18}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’میری امت میں سے کچھ لوگ ہوں گے جو قسم قسم کے کھانے کھائیں گے، طرح طرح کے پانی پئیں گے، رنگ برنگے لباس پہنے گے اور باچھیں کھول کر باتیں کریں گے۔ یہی میری امت کے سب سے برے لوگ ہیں۔‘‘ (۵)
{19}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیِّدُنا ضحاک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے دریافت فرمایا: ’’اے ضحاک ! تم کیا کھاتے ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! گوشت اور دودھ۔‘‘ پھرآپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دریافت فرمایا: ’’اس کے بعد وہ کہاں جاتا ہے؟‘‘ عرض کی:’’آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو تو معلوم ہی ہے(کہ گندگی میں چلا جاتا ہے)۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے دنیا کو اس گندگی سے تشبیہ دی ہے جو ابن آدم کے پیٹ سے خارج ہوتی ہے۔‘‘ (۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابن ماجہ،ابواب الأطعمۃ ،باب من الإسراف أن تأکل کل ما اشتہیت ،الحدیث:۳۳۵۲،ص۲۶۷۹۔
2…شعب الإیمان للبیھقی ،باب المطاعم والمشارب،فصل فی ذم کثرۃ الأکل ،الحدیث:۵۶۴۰،ج۵،ص۲۶۔
3… المصنف لابن ابی شیبۃ،کتاب الباس،باب من قال البس ماشئت…الخ،الحدیث:۱،ج۶،ص۳۶۔
4…الترغیب والترھیب ،کتاب الطعام ،باب الترھیب من الإمعان فی الشبع…الخ ،الحدیث:۳۲۹۳،ج۳،ص۱۰۶۔
5…المعجم الکبیر،الحدیث:۷۵۱۲،ج۸،ص۱۰۷۔
6…المسند
للامام احمد بن حنبل ،حدیث الضحاک بن سفیان ،الحدیث:۱۵۷۴۷،ج۵،ص۳۴۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع