دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{9}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’دُنیا میں پیٹ بھرنے والے کل آخرت میں بھوکے ہوں گے۔‘‘ (۱)

{10}… بیہقی شریف کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’دنیا مومن کا قید خانہ اور کافر کی جنت ہے۔‘‘ (۲)

{11}…رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک بڑی توند (یعنی پیٹ ) والا شخص دیکھا تو اپنی انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’اگر یہ یہاں نہ ہوتا(یعنی تیرا پیٹ بڑھا ہوا نہ ہوتا) تو تیرے لئے بہتر تھا۔‘‘ (۳)

{12}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا ارشادِ حقیقت بنیاد ہے: ’’بے شک قیامت کے دن بہت زیادہ کھانے پینے والے لائے جائیں گے جن کا وزن اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک مچھر کے پر کے برابر بھی نہ ہو گا، اگر چاہو تو یہ آیت ِمبارکہ پڑھو: فَلَا نُقِیۡمُ لَہُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَزْنًا ﴿۱۰۵ ۱۶، الکہف:۱۰۵)

ترجمۂ کنزالایمان:توہم ان کے لئے قیا مت کے دن کوئی تول نہ قائم کریں گے۔(۴)

{13}…ایک دن رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے بھوک محسوس فرمائی تو ایک پتھر لے کر اپنے پیٹ پر باندھ لیا پھر ارشاد فرمایا:’’یاد رکھو!دنیا میں پیٹ بھر کر کھانے والے اور خوشحال زندگی گزارنے والے کتنے ہی لوگ ہیں جو قیامت کے دن بھوکے اور ننگے ہوں گے۔ سن لو! کتنے ہی لوگ اپنے نفس کی تکریم کرنے والے ہیں جبکہ وہی نفوس انہیں بروزِ قیامت ذلیل کریں گے۔ یاد رکھو! کتنے ہی لوگ اپنے نفس کو ذلیل کرنے والے ہیں جبکہ وہی نفوس بروزِ قیامت ان کی تعظیم کریں گے۔‘‘ (۵)

{14}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’یہ بھی اسراف ہے کہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الکبیر، الحدیث:۱۱۶۹۳،ج۱۱،ص۲۱۳۔

2شعب الایمان للبیھقی،باب فی المطاعم والمشارب،فصل فی ذم کثرۃ الأکل، الحدیث:۵۶۴۵،ج۵،ص۲۷۔

3المعجم الکبیر،الحدیث:۲۱۸۵،ج۲،ص۲۸۴۔

4شعب الإیمان للبیھقی،باب فی الطاعم والمشارب،فصل فی ذم کثرۃ الأکل،الحدیث:۵۶۷۰،ج۵،ص۳۴۔

5الطبقات الکبری لابن سعد،الرقم۳۷۵۹ابو البجیر،ج۷،ص۲۹۶۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن