30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر269: طفیلی بننا
(یعنی اجازت یا رضامندی کے بغیر کسی کے ساتھ کھانے میں شریک ہو جانا)
کبیرہ نمبر270: مہمان کا میزبان کی رضاجا نے بغیر بِسیارخوری کرنا
کبیرہ نمبر271:انسان کا اپنے مال میں سے کثرت سے کھانا جبکہ وہ جانتا
ہو کہ یہ اسے واضح نقصان دے گا
کبیرہ نمبر272: تکبرو د کھاوا کرتے ہوئے کھانے پینے میں وسعت کرنا
{1}…حضرت سیِّدُنا ابوحمید ساعدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں کہ اپنے مسلمان بھائی کا عصا اس کی رضا مندی کے بغیر لے لے۔‘‘(راوی فرماتے ہیں )آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یہ اس لئے ارشادفرمایا کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مسلمان پر اس کے مسلما ن بھائی کامال حرام ٹھہرانے میں بڑی سختی فرمائی ہے۔(۱)
{2}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حجۃ الوداع کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:’’بے شک تمہارے خون، مال اور عزتیں تم پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح آج کا یہ دن، یہ مہینہ، یہ شہر تم پر حرام ہے، کیا میں نے (اللہ عَزَّوَجَلَّ کا) پیغام نہیں پہنچایا؟‘‘ (۲)
{3}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جسے دعوت دی گئی مگر اس نے قبول نہ کی تو بے شک اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی کی اور جو بغیر دعوت کے داخل ہوا وہ چور کی شکل میں داخل ہوا اور ڈاکو بن کر نکلا۔‘‘ (۳)
{4}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’مسلمان ایک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب الجنایات ،الحدیث:۵۹۴۶،ج۷، ص۵۸۷،’’ لمسلم ‘‘بدلہ’’لامرئ‘‘۔
2…صحیح البخاری ،کتاب الفتن ، باب قول النبی لاترجعوا بعدی کفارا…الخ ،الحدیث:۷۰۷۸،ص۵۹۰۔
3…سنن ابی
داود ،کتاب الأطعمۃ ،باب ماجاء فی إجابۃ الدعوۃ ،الحدیث:۳۷۴۱،ص۱۴۹۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع