30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{21}…اور ایک روایت میں ہے،حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’پہرہ دینے والے یا جانوروں کی حفاظت کرنے والے کتے کے علاوہ کتا رکھنے والے کے اجر میں روزانہ ایک قیراط کم ہو جاتا ہے۔‘‘ (۱)
{22}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس نے شکار کرنے والے یا جانوروں یا زمین کی حفاظت کرنے والے کتے کے علاوہ کتا پالااسکے ثواب میں روزانہ دو قیراط کم ہو جاتے ہیں۔‘‘ (۲)
{23}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اگر کتے بھی دیگر مخلوقات کی طرح ایک مخلوق نہ ہوتے تو میں ان سب کو مارنے کا حکم دیتا۔پس ان میں سے ہر خالص سیاہ کتے کو قتل کر دو اور جو لوگ گھر وں میں کتا پالتے ہیں ان کے عمل میں ہر روز ایک قیراط کم ہو جاتا ہے سوائے شکار کرنے والے یا چوکیداری کرنے والے یا بکریوں کی حفاظت کرنے والے کتے کے۔‘‘ (۳)
۞۞۞۞۞۞۞
[… جنت میں لیجانے والے اعمال…..]
حضرتِ سیدنا ابو سَعِیْد خُدْرِی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا کہ:’’جو شخص حلال کھائے، سنت پر عمل کرے اور لوگ اس کے شر سے محفوظ رہیں وہ جنت میں داخل ہوگا۔‘‘ صحابہ کرام عَلَیْھِمُ الرّضْوَان نے عرض کی:یا رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم! ایسے لوگ تواس وقت بہت ہیں۔ ارشاد فرمایا:’’ عنقریب میرے بعد بھی ایسے لوگ ہوں گے۔‘‘ (المستد رک ، الحدیث: ۷۱۵۵، ج ۵ ص ۱۴۲)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب المساقاۃ ،باب الأمر بقتل الکلاب…الخ ،الحدیث: ۴۰۳۲،ص۹۵۱۔
2…المرجع السابق ،الحدیث:۴۰۳۰ ۔
3…جامع الترمذی،ابواب الصید،باب ماجاء فی من أمسک کلبا ما ینقص من أجرہ،الحدیث:۱۴۸۹،ص۱۸۰۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع