30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرشتے ہیں نہ کہ کرامًا کاتبین (یعنی اعمال لکھنے والے فرشتے)۔ کیونکہ ان چیزوں کی وجہ سے کراماً کاتبین کا داخلہ منع نہیں ۔‘‘
۲۔جُنُب:ایک قول یہ ہے کہ جنبی سے مراد وہ شخص نہیں جو نماز کے وقت تک غسل میں تاخیر کر کے غسل کرے۔ بلکہ اس سے مراد وہ شخص ہے جو غسل میں سستی کرتا اور اس کی عادت بنا لیتا ہے کیونکہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی ازواجِ مطہرات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْْہُنَّکے پاس ایک ہی غسل میں تشریف لے جاتے جبکہ اس میں غسل فرض ہونے کے اول وقت سے تاخیر پائی جا رہی ہے۔ چنانچہ،
{19}…اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے مروی ہے کہ’’شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جنابت کی حالت میں سو جاتے اور پانی کو نہ چھُوتے (یعنی غسل نہ فرماتے) ۔‘‘ (۱)
۳۔صُوْرَۃ: اس سے مراد ہر ذی روح کی تصویر ہے خواہ وہ مجسم ڈھانچے کی شکل میں ہوں یا صرف نقش ونگاری کے فن پارے ہوں ، چھت میں ہوں یا دیوار میں ، کپڑوں میں کڑھی ہوئی ہوں یا کسی دوسری چیز میں۔
۴۔کَلْب: یعنی اس سے شکار اورپہرہ دینے والے کتے مراد نہیں بلکہ ایسے کتے مراد ہیں جن کی وجہ سے فرشتے گھر میں داخل نہیں ہوتے اور کتے پالنے والے کا اس عمل کے سبب روزانہ دو قیراط اجر کم ہو جاتا ہے جیسا کہ صحیح احادیث میں ہے، کیونکہ ان کے مضامین سے یہی واضح ہوتا ہے۔چنانچہ،
{20}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے شکار یا جانوروں کی حفاظت کرنے والے کتے کے علاوہ کوئی کتا پالا اس کے اجر میں یومیہ دو قیراط کی کمی ہوتی ہے(۲)۔‘‘ (۳)
…اور ایک روایت میں ’’مِنْ أجْرِہٖ ‘‘کی جگہ ’’مِنْ عَمَلِہٖ‘‘ہے۔(۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی، ابواب الطہارۃ،باب ماجاء فی الجنب ینام قبل أن یغتسل، الحدیث:۱۱۸،ص۱۶۴۴۔
2…صحیح البخاری ،کتاب الذبائح والصید ،باب من اقتنی کلبالیس…الخ،الحدیث:۵۴۸۱،ص۴۷۲ ۔
3…مفسرشہیرحکیم الامت حضرت علامہ مولانامفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحنَّان(متوفی۱۳۹۱ھ)مراٰۃ المناجیح ،جلد5، صفحہ656پر اس حدیث کے تحت فرماتے ہیں :’’قیراط ایک خاص وزن کانام ہے یہاں قیراط فرمانا سمجھانے کے لئے ہے ورنہ ثواب اعمال یہاں کے باٹوں سے نہیں تولا جاتا۔‘‘
4…صحیح
البخاری،کتاب الذبائح والصید،باب من اقتنی کلبا لیس…الخ، الحدیث:۵۴۸۰،ص۴۷۲ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع