30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے وصف ِ تخلیق سے مشابہت پائی جاتی ہے۔ خواہ وہ چٹائی، کپڑے، درہم، دینار، سکے، برتن، دیوار، گدے یا اس طرح کی کسی چیز پر ہو۔ البتہ! درخت اور اس طرح کی بے جان چیزوں کی تصویر بنانا حرام نہیں۔ باقی رہا یہ مسئلہ کہ جس چیز پر حیوان کی تصویر ہو (اس کا کیا حکم ہے؟) تو اگر وہ تصویر دیوار کے ساتھ لٹکی ہوئی ہو یا پہنے ہوئے کپڑے یا عمامہ پر ہو یا پھر کسی ایسی چیز پر ہو جس کی تعظیم کی جاتی ہے تو حرام ہے۔ لیکن اگر کسی ایسی چیز میں ہو جس کی تعظیم نہیں کی جاتی جیسے چٹائی، گدہ اور تکیہ وغیرہ تو حرام نہیں۔
سوال: کیا فرشتگانِ رحمت اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں ( چٹائی وغیرہ پر) تصویریں ہوں ؟
جواب: میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا یہ فرمانِ عالیشان ’’فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔‘‘ مطلق ہے، لہٰذا ظاہر یہی ہے کہ یہ حکم ہر صورت میں عام ہے۔ اوراس میں کوئی فرق نہیں کہ تصویر مجسَّم ہو یا غیر مجسَّم، بہرحال حرام ہے۔ یہ جمہورصحابہ و تابعین علما رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے مذہب کا خلاصہ ہے اور بعد والے علماجیسے حضرت سیِّدُنا امام شافعی،حضرت سیِّدُنا امام مالک،حضرت سیِّدُنا امام ثوری، حضرت سیِّدُنا امام اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن وغیرہ کا مذہب بھی یہی ہے۔بہرحال سب علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کا اس بات پر اجماع ہے کہ ’’مجسمِ تصویر کی ہیئت تبدیل کرنا واجب ہے۔‘‘
حضرت سیِّدُناقاضی عیاض مالکی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی (متوفی۵۴۴ھ) فرماتے ہیں :’’چھوٹی بچیوں کی گُڑیوں کے بارے میں رخصت ہے۔‘‘ لیکن حضرت سیِّدُنا امام مالک عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْخَالِق(متوفی ۱۷۹ھ) کے نزدیک’’کسی شخص کا اپنی بیٹی کے لئے گڑیاں خریدنا بھی مکروہ ہے۔‘‘اور کئی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’ان احادیث ِ مبارکہ سے بچیوں کے گڑیوں کے ساتھ کھیلنے کی اجازت بھی منسوخ ہو گئی۔‘‘ (۱)
حدیث میں مذکور الفاظ کی وضاحت
۱۔المَلَائِکَۃ:حضرت سیِّدُنا علامہ خطابی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی( متوفی۳۸۸ھ) وغیرہ فرماتے ہیں :’’ گزشتہ حدیث پاک’’لَاتَدْخُلُ الْمَلَائِکَۃُ بَیْتًا فِیْہٖ کَلْبٌ وَلَا صُوْرَۃٌ وَلَا جُنُبٌ‘‘میں ملائکہ سے مراد برکت یا رحمت کے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شرح صحیح مسلم للنووی،کتاب اللباس،باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان ،ج۱۴،ص۸۱،۸۲ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع