دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{12}…سیِّدعالم ،نُورِ مُجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’فرشتے اس گھرمیں داخل نہیں ہوتے جس میں کوئی کتا یا تصویر ہو۔‘‘ (۱)

ایک روایت میں وَلَا صُوْرَۃٌ کی جگہ وَلَا تَمَاثِیْلُ (یعنی مجسمے)ہے۔ (۲)

{13}…مروی ہے کہ ایک بارحضرت سیِّدُنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَام نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہونے کا وعدہ کیا لیکن تاخیر ہوگئی یہاں تک کہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر یہ با ت شاق گزری۔ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (گھر سے) باہر تشریف لائے تو حضرت سیِّدُنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَام سے ملاقات ہوئیتو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے استفسارفرمانے پرحضرت سیِّدُنا جبریلعَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی: ’’ہم (یعنی فرشتے) ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جہاں کتا یا تصویر ہو۔‘‘(اس دن کتے کا ایک پِلّا آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تخت مبارک کے نیچے آکر بیٹھ گیا تھا۔مسلم)۔‘‘ (۳)

{14}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِمجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے:’’فرشتے اس گھرمیں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ، جنْبی(یعنی جس پر غسل فرض ہو) یا کتا ہو۔‘‘ (۴)

{15}…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشادفرمایا:’’ایک مرتبہ میرے پاس حضرت جبریلعَلَیْہِ السَّلَامآئے اورعرض کی:’’میں آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس گزشتہ رات حاضر ہواتھا لیکن دروازے پر تصویروں کی وجہ سے داخل نہ ہوا۔ گھر میں نقش ونگار والا پردہ اور ایک کتا بھی تھا لہٰذاآپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم گھر میں موجود تصاویر کے سر کو کاٹنے کا حکم دیجئے تا کہ وہ درخت کی طرح ہو جائیں ، پھرپردے کے بارے میں یہ حکم ارشاد فرمائیے کہ اسے کاٹ کر دو تکیے بنا لئے جائیں جو روندے جاتے رہیں اور کتے کو (گھر سے )نکالنے کا حکم فرمائیے ۔‘‘(۵)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب اللباس، باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان…الخ، الحدیث:۵۵۱۴،ص۱۰۵۴۔

2المرجع السابق، الحدیث:۵۵۱۹،ص۱۰۵۵۔

3صحیح البخاری،کتاب اللباس،باب لاتدخل الملائکۃ …الخ، الحدیث:۵۹۶۰،ص۵۰۵۔

صحیح مسلم،کتاب اللباس،باب تحریم تصویر … الخ، الحدیث:۵۵۱۱،ص۱۰۵۴۔

4سنن ابی داود ،کتاب الطہارۃ ،باب الجنب یؤخر الغسل ،الحدیث:۲۲۷،ص۱۲۳۸۔

5سنن ابی داود ،کتاب اللباس ،باب فی الصور ،الحدیث:۴۱۵۸،ص۱۵۲۶۔

 


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن