30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تصویریں بناتا ہوں ، مجھے اس کے بارے میں فتویٰ دیجئے۔‘‘ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا:’’میرے قریب آؤ۔‘‘ وہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے قریب ہوا ،پھر فرمایا:’’میرے قریب آؤ۔‘‘ چنانچہ وہ اور قریب ہو گیا یہاں تک کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے اپنا ہاتھ اس کے سر پر رکھ دیا اور ارشاد فرمایا:کیا میں تمہیں اس بات سے آگاہ نہ کروں جو میں نے دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے سنی ہے؟ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے ہیں :’’ہر مصور جہنمی ہے، اس کی بنائی ہوئی ہر تصویر کے بدلے ایک جسم بنایا جائے گا جو اسے جہنم میں عذاب دے گا۔‘‘ اس کے بعد آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا:’’اگر تجھے تصویریں بنانی ہی ہیں تو درختوں اور بے جان چیزوں کی بنایا کرو۔‘‘ (۱)
{6}… ایک روایت میں ہے کہ’’اس نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے عرض کی:’’میرا ذریعۂ معاش اپنے ہاتھ کی کاریگری ہے اور میں (جانداروں کی)تصویریں بناتا ہوں (اس کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں ؟) ۔‘‘ تو حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے ارشاد فرمایا: ’’میں تمہیں وہی بات بتاؤں گا جو میں نے سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنی ہے کہ’’جس نے کوئی تصویر بنائی تو اللہ عَزَّوَجَلَّاسے اس وقت تک عذاب دیتا رہے گا جب تک کہ وہ اس میں روح نہ پھونک دے اور وہ اس میں کبھی بھی روح نہ پھونک سکے گا۔‘‘ اس پر وہ شخص (غصے یا تکبر کی وجہ سے) سخت ناراض ہو گیا ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے ارشاد فرمایا: ’’افسوس ہے تجھ پر، اگر تجھے یہ کام کرنا ہی ہے تو درخت یا غیر ذی روح کی تصاویر بنایا کر۔‘‘ (۲)
{7}…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ میں نے شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’قیامت کے دن سب سے سخت عذاب تصویریں بنانے والوں کو ہو گا۔‘‘ (۳)
{8}…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مَحبوب، دانائے غُیوب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب اللباس ،باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان…الخ ،الحدیث:۵۵۴۰،ص۱۰۵۶۔
2…صحیح البخاری،کتاب البیوع، باب بیع التصاویر التی لیس فیھا روح، الحدیث:۲۲۲۵،ص۱۷۲۔
3…صحیح مسلم
،کتاب اللباس ،باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان …الخ ،الحدیث:۵۵۳۷،ص۱۰۵۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع