30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں :’’ہم نے اسے کاٹ کر ایک یا دوتکیے بنا لئے۔‘‘ (۱)
{3}… صحیحین (یعنی بخاری ومسلم)کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ’’(ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں :)نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میرے پاس تشریف لائے تو میرے گھر میں تصویروں والا ایک پردہ (لٹکا ہوا) تھا، (اسے دیکھ کر) آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چہرۂ انور کا رنگ متغیر ہو گیا۔ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے پکڑ کر پھاڑ دیا اور ارشاد فرمایا: ’’ قیامت کے دن وہ لوگ سخت ترین عذاب میں مبتلا ہوں گے جو یہ(جانداروں کی) تصویریں بناتے ہیں۔‘‘ (۲)
{4}…ایک اور روایت میں ہے کہ’’ام المؤمنین حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے ایک تکیہ خریدا جس میں تصاویر تھیں۔ جب سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اسے دیکھا تو دروازے پر ہی ٹھہر گئے اور اندر تشریف نہ لائے۔ (اُم المؤمنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں :) میں نے آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چہرئہ انور پر ناپسندیدگی کے آثارمحسوس کئے تو عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!میں اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں توبہ کرتی ہوں ، مجھ سے کیا خطا سرزد ہوئی ہے؟‘‘ تو شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’یہ تکیہ کیسا ہے؟‘‘ میں نے عرض کی:’’میں نے اسے آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بیٹھنے اور ٹیک لگانے کے لئے خریدا ہے۔‘‘تو آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ان تصویروں کے بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا جن تصاویر کو تم نے بنایا ا ن میں جان ڈالو۔‘‘ پھر مزید ارشاد فرمایا:’’جس گھر میں تصاویرہوتی ہیں اس میں (رحمت) کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔‘‘ (۳)
{5}…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور عرض کی:’’میں یہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری ،کتاب اللباس ،باب ما وطئ من التصاویر،الحدیث:۵۹۵۴،ص۵۰۵۔
صحیح مسلم ،کتاب اللباس ،باب تحریم تصویر…الخ ،الحدیث: ۵۵۲۸،ص۱۰۵۵۔
2…صحیح البخاری،کتاب الادب ،باب ما یجوز من الغضب والشدۃ لأمر اﷲ تعالی ،الحدیث:۶۱۰۹،ص۵۱۵۔
3…صحیح
البخاری،کتاب البیوع ،باب التجارۃ فیما یکرہ لبسہ للرجال والنساء ،الحدیث:۲۱۰۵،ص۱۶۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع